پیر , 13 جولائی 2020

یو اے ای

یو اے ای میں 60 ہزار پاکستانیوں نے وطن واپسی کیلئے خود کو رجسٹر کرالیا

ابوظہبی: کورونا وائرس اور تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی نے خلیجی ممالک کو بڑے معاشی بحران میں دھکیل دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملازمتوں سے محرومی اور مستقبل غیر یقینی ہونے کی وجہ سے لاکھوں غیرملکی ملازمین نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں 60 ہزار پاکستانی ملازمین نے وطن واپسی کے لیے خود کو رجسٹر …

مزید پڑھیں »

دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔25 اپریل کو غیر ملکی ائر لائن کی 3 پروازوں کے ذریعے 684 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے جن میں سے 434 کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔جن افراد کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے ان میں 12 مسافروں کے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں جب …

مزید پڑھیں »

متحدہ عرب امارات ميں طبی حکام کے ليے روزوں سے استثنیٰ

متحدہ عرب امارات ميں مذہبی حکام نے کہا ہے کہ کووڈ انيس کے مريضوں کی ديکھ بال کرنے والے طبی حکام کو رمضان ميں روزے رکھنے سے استثنی حاصل ہے البتہ صحت مند افراد پر روزہ فرض ہے۔ اماراتی فتوی کونسل نے اتوار کی رات جاری کردہ بيان ميں رمضان ميں قريب کھڑے ہو کر با جماعت نماز ادا کرنے …

مزید پڑھیں »

کورونا وائرس سے دبئی خوف کے لپیٹ میں آگیا؛ ورلڈ ٹریڈ سینٹر اسپتال میں تبدیل

کورونا وائرس کے پیش نظر دبئی حکام نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو اسپتال میں تبدیل کردیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی حکام نے بتایا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو فیلڈ اسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے جس میں مریضوں کے لیے 3 ہزار بستر لگائے جاسکتے ہیں اور اس کا مقصد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے …

مزید پڑھیں »

اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کرنے والے ممالک کو متحدہ عرب امارات کی دھمکی

مُتحدہ عرب امارات نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ جو ممالک لیبر اور مزور طبقے کی واپسی میں تعاون سے انکار کررہے ہیں ان کےساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی جائے گی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امارات کی وزارت انسانی وسائل کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ وزارت متعدد آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ امارات …

مزید پڑھیں »

دبئی: کورونا کے باعث 10 ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ

دبئی: کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے خواہش مند ہیں اور ان کی پاکستان قونصل خانے میں رجسٹریشن کردی گئی ہے۔قونصل جنرل نے بتایا کہ یو اے ای میں 10 ہزار پاکستانی کورونا …

مزید پڑھیں »

یو اے ای:کرونا وائرس کے 294 نئے کیسوں کی تصدیق،کل تعداد 1798

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 294 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1798ہوگئی ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے اتوار کو محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’ نئے کیسوں کا تعلق …

مزید پڑھیں »

کرونا وائرس: یو اے ای میں ایک اور موت،گھروں سے باہرتمام افراد کو ماسک پہننے کی ہدایت

متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے ایک اور شخص وفات پاگیا ہے۔اس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔یو اے ای کی وزارت صحت کی خاتون ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے ہفتے کے روز کرونا وائرس سے متاثرہ 241 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اس طرح ملک میں اس مہلک وائرس کا شکار …

مزید پڑھیں »

عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے بیشتر نوجوان ہیں

عرب امارات میں نئے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے بیشتر نوجوان ہیں ان کی عمریں 20 سے44 برس کے درمیان ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے اعتراف کیا کہ یہ بات درست ہے کہ کورونا سے متاثر ہونیوالے بیشتر نوجوان ہیں۔ ماہرین نفسیات اور ڈاکٹروں نے اس کے چار اسباب بتائے ہیں۔ …

مزید پڑھیں »

خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں پاکستانی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں پاکستانی، بنگلادیشی اور بھارتی شہریوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں سخت اقدامات کی وجہ سے قید اور ملک بدری کے باعث غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں …

مزید پڑھیں »