منگل , 14 جولائی 2020

یو اے ای

ابوظہبی یمنی میزائلوں کے اہداف میں شامل ہے ،انصار اللہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نےریاض اور ابو ظہبی کو خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو ظہبی ،یمنی میزائلوں کے اہداف میں شامل ہے جبکہ سعودی عرب پر حملوں میں مزید شدت لائی جائے گي۔ انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی …

مزید پڑھیں »

ایمریٹس میں دنیا کا سب سے بڑا فلائنگ ریسٹورنٹ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمریٹس دنیا کا سب سے بڑا فلائنگ ریسٹورنٹ بن گیا۔ایمریٹس فرسٹ، بزنس اور اکانومی کلاس کو ایک جیسی توجہ کے تحت سالانہ 10کروڑ سے زائد کھانے فراہم کر رہی ہے۔ 6براعظموں کے 144 شہروں کے لیے سفر کرنے والے سالانہ ساڑھے5کروڑ سے زائد مہمانوں کے کھانے کا خیال رکھنے کے باعث ایمریٹس سے زیادہ کوئی پکوان کے عالمگیر …

مزید پڑھیں »

دبئی میں نماز کیلئے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے پر پابندی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں گاڑی سڑک پر کھڑی کرکے نماز اداکرنے والے پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ڈائریکٹر ٹریفک پولیس بریگیڈیئر سیف موحائر المزروئی کے مطابق دبئی میں کسی بھی سڑک پر گاڑی پارک کرکے نماز کی ادائیگی پر پابندی لگادی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنےپر 500 درہم (ساڑھے 14 ہزار روپے) مالی جرمانہ عائد کیا جائے …

مزید پڑھیں »

یمن میں متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس ہلاک

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یمن میں ان کے ملک کا ایک لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ملک کا جنگی طیارہ یمن پر بمباری کے دوران فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا جس کے …

مزید پڑھیں »

ابو ظہبی: کھیل کے مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو شرکت کی خفیہ اجازت دی گئی ہے۔ عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ابو ظہبی حکومت نے ملک میں ہونے والے ’جوڈو‘ کے’گریند پیس‘ چیمپئن شپ …

مزید پڑھیں »

دبئی ایئر پورٹ پر امیگریشن کی کارروائی میں حیران کن تبدیلی

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی میڈیاکے مطابق دبئی جانے والے مسافروں کو سیکیورٹی راہداری یا الیکٹرونک گیٹ سے گزرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ ائیرپورٹ پر نصب خفیہ کیمروں کے ذریعے مسافر کے چہرے یا قرنیہ کے ذریعے امیگریشن کی کارروائی لمحوں میں ہوجائے گی۔امیگریشن کی کارروائی کے لئے ایئرپورٹ حکام مچھلی کی سرنگ تیار کرینگے جو 80 کیمروں …

مزید پڑھیں »

عدن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے درمیان لڑائی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے جنوبی شہر عدن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں نے ایک دوسرے پر شدید حملہ کیا ہے۔ ایک ایسے وقت جب عدن سے برطانوی سامراج کے انخلا کی چوّنویں سالگرہ کی مناسبت سے جشن آزادی کی تیاریاں ہورہی تھیں عدن کے علاقے صلاح الدین میں سعودی اتحاد میں شامل متحدہ عرب …

مزید پڑھیں »

متحدہ عرب امارات کرائے کے سپاہیوں کے ذریعے قطر میں جارحیت کرنا چاہتا ہے :عبداللہ بن حماس

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) قطر کے سابق ڈپٹی پرائم منسٹر عبداللہ بن حماس نے متحدہ عرب امارات کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکن سکیورٹی کمپنی ’’بلیک واٹر‘‘کے ذریعے قطر میں جارحیت کا ارتکاب کرنا چاہتی ہے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی تک واشنگٹن کی جانب سے اس منصوبے پر عمل در آمد کیلئے گرین سگنل نہیں دیا …

مزید پڑھیں »

متحدہ عرب امارات اسلام کے خلاف جنگ کا مرکز بن چکا ہے:مجتہد امارات

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور اماراتی ٹوئیٹر صارف ’’مجتہدالامارات‘‘نے اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ اماراتی ولی عہد محمد بن زاید کی قیادت میں امارات اس وقت اسلام کے خلاف جنگ کا مرکز بن چکا ہے ،بالکل اسی طرح جس طرح قریش کے کفار نبی اسلام حضرت محمد ؐ سے لڑنے کیلئے اپنے ’’دارالندوہ‘‘نامی جگہ میں اجلاس کرتے تھے ’’مجتہد الامارات …

مزید پڑھیں »

’’بن زاید کے بیٹے‘‘داعش گردی کیخلاف لڑ رہے ہیں تو دہشت گردی خیریت سے ہے:عبداللہ النفیس

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور کویتی مفکر عبداللہ النفیس نے اپنے ایک خطاب میں امارات کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ’’شیخ زاید کے بیٹے‘‘دہشت گردی کے خلاف لڑرہے ہیں تو دہشت گردی خیریت اور عافیت سے ہے۔عبداللہ النفیس کے حوالے سے مشہور ہےکہ وہ اماراتی اور سعودی پالیسیوں کی شدید مخالفت کرتے ہیں، النفیس اکثر دونوں کو …

مزید پڑھیں »