جمعہ , 19 اپریل 2024

مشرق وسطیٰ

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یمنی فوج اور عوام کی سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔ یمنی فوج اور قبائل نے دفاعی …

مزید پڑھیں »

فلسطینی قوم ‘صدی کی ڈیل’ کو دفن کر دےگی: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم امریکا کے منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کو ناکام بنانےاور اسے زمین میں دفن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے زور دے کر کہا کہ ہماری قوم اور مزاحمت ‘صدی کی ڈیل’ معاہدے کو روکنے اور اسے ناکام بنانے کی پوری صلاحیت …

مزید پڑھیں »

گرین بیلٹ کا استعفے کا اعلان امریکا عزائم کی شکست کا ثبوت ہے: قبھا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رہ نما اور سابق فلسطینی وزیر وصفی قبھا نے مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ کے استعفیٰ کو صدی کی ڈیل کی ناکامی کا نیا ثبوت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گرین بیلٹ کا اعلان مسئلہ فلسطین پر امریکی الجھن اور کنفیوژن کا واضح اشارہ …

مزید پڑھیں »

امریکا یمنی حوثیوں سے مذاکرات کرنے پر مجبور؛امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے پہلی مرتبہ اس امر کی تصدیق کی ہے کہ امریکا یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیےحوثیوں سے مذاکرات کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے مشرق قریب امور ڈیوڈ شینکر نے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا …

مزید پڑھیں »

امریکا کے امن منصوبے کا اعلان اسرائیلی انتخابات کے بعد کیا جائے گا

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے مجوز امن منصوبے’صدی کی ڈیل’ کا اعلان رواں ماہ کی 17 تاریخ کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کےبعد کیا جائے گا۔اخبار’ٹائمزآف اسرائیل’ نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب …

مزید پڑھیں »

اسرائیل کی ‘سائبر یونٹ 8200’ کا اسرائیل کی جاسوسی میں کردار!

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کی ترقی خاص طور پر مواصلاتی ٹیکنالوجی نے بہت سارے معاشرتی اور معاشی فوائد لائے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ بہت سے نئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے سائبر جاسوسی کو فروغ دینے کا موقع بھی فراہم کیا۔’زیتونہ سینٹر فار اسٹڈیز اینڈ وکنسلٹنسی’ نے فلسطین کے امور میں ماہر خصوصی مرکز کی ایک …

مزید پڑھیں »

ایران کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بریگیڈ جنرل سلامی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی اور دفاعی طاقت ناقابل تسخیر ہے اور اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔اسٹریٹیجک جزیرہ فارسی کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ دشمن نے ایران کی مسلح افواج کی دفاعی طاقت کا محض ایک …

مزید پڑھیں »

بحرین میں عزاداروں اورانقلابیوں کو کچلنے کا نیا سلسلہ شروع

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین میں محرم الحرام کے موقع پرعزاداروں اورانقلابیوں کو کچلنے کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔بحرین میں قائم انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بحرین پر قابض آل خلیفہ کی آمر حکومت نے محرم الحرام کی آمد پر بحرینی عزاداروں اور انقلابی شہریوں کو کچلنے کے لئے اپنی تازہ کمپین میں 26 اگست سے یکم ستمبر …

مزید پڑھیں »

امارات کی جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو اسے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: انصاراللہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر متحدہ عرب امارات کی جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو اسے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے جمعرات کو ایک خطاب میں کہا ہے کہ اگر یمن کے خلاف متحدہ عرب امارات کی جارحیتیں جاری رہیں اور وہ …

مزید پڑھیں »

بھارتی اور افغان ایجنٹ عمر داؤد خٹک کی گرفتاری کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اور افغان ایجنٹ عمر داؤد خٹک کی گرفتاری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حکام کا کہنا ہے کہ عمرداؤد کو ایف آئی اے اہلکاروں نے طورخم بارڈر پر روکا، عمرداؤد افغان پاسپورٹ پر افغانستان جارہا تھا اس نے خود کو افغانی باشندہ ظاہر کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق بھارتی ایجنٹ پاکستانی لہجے …

مزید پڑھیں »