جمعرات , 25 اپریل 2024

مشرق وسطیٰ

ایرانی فوج کی جدید ترین ریڈار سسٹم فلق کی رونمائی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی فوج نے جدید ترین ریڈار سسٹم فلق کی رونمائی کی ہے۔فلق ریڈار سسٹم کی تقریب رونمائی میں بّری فوج کے اعلی افسران بھی شریک تھے۔ بری فوجی کے ایئر ڈیفنس یونٹ کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے اس موقع پر کہا کہ فلق ریڈار سسٹم چار سو کلو میٹر کی حدود میں پرواز کرنے …

مزید پڑھیں »

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کشمیر کی تازہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہفتے کے روز پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر فوجی طاقت کے استعمال سے صورتحال مزید پیچیدہ …

مزید پڑھیں »

کشمیر کی صورتحال پر ایران و پاکستان کے اسپیکروں کی گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سےپاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ٹیلی فونک رابطے میں مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے ایرانی ہم منصب علی لاریجانی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں کشمیر کی ابتر صورتحال اور پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی …

مزید پڑھیں »

سامراء میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، متعدد ہلاک

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی فوج نے مقدس شہر سامراء میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں متعدد دہشت گردوں اور شرپسندوں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی فورسز نے سامراء کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس میں متعدد تکفیری دہشت گرد …

مزید پڑھیں »

اسرائیل آبنائے ہرمز میں امریکا کا اتحادی بننے سے باز رہے، ایران

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اسرائیل کو آبنائے ہرمز میں امریکی مشن کا حصہ بننے سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ملکی سلامتی پر سودے بازی کی جائے گی اور نہ کسی کو رعایت دی جائے گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آبناے ہرمز سے تیل کی بلاتعطل اور محفوظ سپلائی کے لیے امریکا کی …

مزید پڑھیں »

قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے اپنی جیلوں میں قید 53 پاکستانیوں کو رہا کردیا۔ قطر کی مختلف جیلوں میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث طویل عرصے سے قید 53 پاکستانیوں کو آزادی کا پروانہ مل گیا۔ قطری حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر جرمانہ ادا نہ کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔ قیدیوں کی رہائی …

مزید پڑھیں »

عرب لیگ کا یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب لیگ نے یمن جنگ میں شریک تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے سلسلے میں اقدامات عمل میں لائیں۔عرب لیگ نے عدن میں جاری بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عرب لیگ نے یمن جنگ میں ملوث تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ یمن کے مفادات کے تحت جنگ بند …

مزید پڑھیں »

عدن میں سعودی عرب اور امارات کی حامی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے شہر عدن میں یمن پر حملہ آور سعودی فوجی اتحاد کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے یہ لڑائی سعودی عرب اور امارات کے حامی فوجیوں کے درمیان ہورہی ہے۔ امارات کے حامی فوجیوں نے سعودی عرب کے حامی فوجیوں کے آخری فوجی ٹھکانے پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب فراری صدر عبد …

مزید پڑھیں »

عید کے ایام میں غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ بند کردی گئی

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصری حکام نے فلسطین کی بین الاقوامی گذرگاہ ‘رفح’ کو عید کے ایام میں بند کر دیا ہے۔دوسری جانب فلسطینی وزارت داخلہ اور قومی سلامتی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران رفح گذرگاہ دو طرفہ آمدورفت کےلیے بند کی گئی ہے۔ اج اتوار سے بدھ کی شام تک رفح …

مزید پڑھیں »

‘فلسطینیوں کو اقصیٰ میں عید سے روکا گیا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں’

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے یہودی آباد کاروں کے عید الاضحٰی کے روز قبلہ اول پر مذہبی اور اشتعال انگیز دھاووں کے منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہودیوں نے عید کے دن قبلہ اول کی بے حرمتی کی کوشش کی تو صورت حال آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے۔ …

مزید پڑھیں »