بدھ , 24 اپریل 2024

مشرق وسطیٰ

غزہ میں جنگ بندی، صہیونی کابینہ میں اختلافات، تاریخی غلطی کررہے ہیں، بن گویر

یروشلم:حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر صہیونی کابینہ میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، وزیرداخلہ اور دیگر انتہا پسند وزراء قیدیوں کے تبادلے کو سانحہ قرار دے رہے ہیں۔صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کابینہ میں شامل تین انتہا پسند صہیونی وزراء نے جنگ بندی پر اتفاق نہیں کیا ہے۔ انتہا پسند وزیر داخلہ بن گویر نے کہا …

مزید پڑھیں »

نتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کی مخالفت کی وجوہات، رائ الیوم کا تبصرہ

یروشلم:جنگ بندی اور قیدیوں کا تبادلہ حماس کی کامیابی سمجھی جاتی کیونکہ فلسطینی تنظیم نے شروع میں ہی فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو اپنا اولین ہدف قرار دیا تھا جبکہ صہیونی حکومت حماس کے رہنماوں کے قتل اور دیگر اہداف میں کامیاب نہ ہوسکی تھی صہیونی وزیراعظم نتن یاہو فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے ساتھ جاری جنگ کو روکنے سے …

مزید پڑھیں »

صہیونی حکومت کو جنگ بندی پر مجبور کردیا، حماس

بیروت:لبنان میں فلسطینی تنظیم کے نمائندے نے کہا ہے کہ مقاومت کی کامیابیوں کی وجہ سے صہیونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔لبنان میں حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ مقاومت کی کامیابیوں کی وجہ سے صہیونی حکومت غزہ میں جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔ ایرانی وزیرخارجہ کی لبنان آمد کے موقع پر بیروت کے رفیق حریری ائیرپورٹ پر …

مزید پڑھیں »

مظلوموں کی حمایت کے لیے ایران کی سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں، حزب اللہ

بیروت:حزب اللہ کے سیاسی نمائندے نے کہا کہ "ایران لبنان سے لے کر بوسنیا، فلسطین، شام اور عراق تک پوری دنیا کے مظلوموں کی مدد کرتا ہے اور میں فلسطینی عوام کے لیے ان کی کوششوں اور حمایت پر ان کی قدر کرتا ہوں۔” حزب اللہ کے سیاسی نمائندے نے لبنان کے ہوائی اڈے پر ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال …

مزید پڑھیں »

مضبوط ایران کے لئے مضبوط کھیل ضروری ہے,ایشین اور پیرا ایشین گیمز کے چیمپیئنز کی رہبر انقلاب سے ملاقات

تہران:رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایک مضبوط ایران کے لئے ایک مضبوط کھیل ہونا ضروری ہے، فرمایا کہ کھیلوں کی طاقت کوچ کے انتخاب، قومی ٹیموں کو جوڑنے اور مشکلات کے وقت سنجیدگی سے احتیاط برتنے میں مضمر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے کھیلوں کے چیمپئنز اور ایشیائی اور پیرا ایشیائی مقابلوں …

مزید پڑھیں »

طویل خونریزی کے بعد حماس اوراسرائیل میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

غزہ:طویل خونریزی کے بعد امن کی امید پیدا ہوگئی،حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔قطری حکومت کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق حماس کے زیر حراست پچاس اسرائیلی قیدی رہا ہونگے،اسرائیل ڈیڑھ سو فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا،قیدیوں کے تبادلے میں خواتین اور کم عمر قیدیوں کو ترجیح دی جائے …

مزید پڑھیں »

سعودی ولی عہد کا اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کرنے کا مطالبہ

ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے غزہ پٹی کے لیے فوری طور پر امدادی سامان بھجوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ’تمام ممالک اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنا بند کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز برکس گروپ کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان …

مزید پڑھیں »

غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کے شواہد موجود ہیں، اسرائیل پر مقدمہ چلایا جائے:ایمنیسٹی انٹرنیشنل

نیویارک:انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے شواہد موجود ہونے کی خبر دیتے ہوئے اس پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی اور …

مزید پڑھیں »

صہیونی حکومت کے مظالم فلسطینیوں کو فتح سے نہیں روک سکتے، جنرل باقری

تہران:ایرانی زمینی فوج کے چیف آف سٹاف نے کہا ہے کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا خون بہارہا ہے لیکن صہیونی حکومت کے مظالم فلسطینیوں کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ہیں۔ ایرانی زمینی فوج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ آج دشمن صہیونی غزہ میں معصوم بچوں کو قتل کررہے ہیں لیکن …

مزید پڑھیں »

حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، قطر

دوحہ:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مذاکرات آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان مجید آل انصاری نے "عرب ٹی وی” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے …

مزید پڑھیں »