پیر , 27 جنوری 2020

مشرق وسطیٰ

انتہاپسند شیعہ برطانیہ کے جاسوس ہیں؛ شیعہ عالم دین

تہران(مانٹیرنگ ڈیسک)اہل تشیع کے بزرگ عالم دین آیت اللہ مکارم شیرازی نے اپنے بیان میں کہا کہ یاسر الحبیب نامی ایک شخص لندن میں بیٹھ کر برطانوی حکومت کے اشاروں پر اہل تشیع و اہل تسنّن کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوںنے کہا کہ یاسر الحبیب یوم العذاب نامی فلم بنانے کی کوشش کررہا ہے جس کی وجہ …

مزید پڑھیں »

ترکی کی عراق میں موجودگی ہمیں قبول نہیں ہے؛ عراقی ویر خارجہ

بغداد(مانٹیرنگ ڈیسک)عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے موریطانیہ میں منعقد ہونے والے عرب ممالک کے 27ویں سربراہی اجلاس میں کہا کہ ترکی کی عراق میں موجودگی ہمیں قبول نہیں ہے اور ترکی کو چاہئے کہ جلد از جلد عراق کو ترک کردے۔انہوں نے کہا کہ عراق کو کسی بھی ملک کی زمینی فوج کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم کئی بار …

مزید پڑھیں »

مصر کو سعودی عرب کی طرف سے1ارب ڈالر کی امداد

قاہرہ (مانٹیرنگ ڈیسک)بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، مصر چند دنوں بعد سعودی عرب سے ایک ارب ڈالرز وصول کریگا۔ اس سعودی امداد کا آدھا حصہ مصر کی معاشی ترقی سے متعلق ہے۔ طے ہوا تھا کہ سعودی عرب ڈھائی ارب ڈالرز سے مصری اقتصاد کی مدد کریگا۔ جس کی دوسری قسط ادا کی جارہی ہے۔اس امداد کی اگلی قسط بعد …

مزید پڑھیں »

یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی عرب کے پانچ ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ

صنعا(مانٹیرنگ ڈیسک)یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران کی سرحد کے قریب سعودی عرب کے پانچ ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ہفتے کی صبح نجران کے سرحدی علاقے میں واقع سعودی عرب کے تین فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملے کر کے تباہ کر …

مزید پڑھیں »

ترکی میں فتح اللہ گولن کے حامی تین تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا

برسلز، انقرہ(مانٹیرنگ ڈیسک)ترک حکام نے ناکام بغاوت کے بعد شروع کے جانے والے کریک ڈاؤن کے سلسلے کو کاروباری شعبے تک وسیع کر دیا ہے۔ تحقیقات کے لیے امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کے حامی تین امیر ترین تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب اتنے بڑے پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں کی وجہ سے ترکی …

مزید پڑھیں »

ترکی معاہدے کے خاتمے پرمہاجرین دوبارہ یورپ کا رخ کر سکتے ہیں: صدر یورپی کمیشن

برسلز(مانٹیرنگ ڈیسک)یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں تارکین وطن کی آمد کو روکنے کیلئے ترکی اور یونین کے مابین طے پانے والا معاہدہ ختم ہونے کے خطرات بہت بڑھ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ترک صدر اردوان متعدد مرتبہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد روک …

مزید پڑھیں »

تیونس : پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک منظور‘ وزیراعظم حبیب اسد برطرف

[/caption]سوس (مانٹیرنگ ڈیسک)تیونس کے وزیراعظم حبیب اسد کو پارلیمنٹ نے برطرف کر دیا۔ پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تیونس کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم حبیب اسد کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد صدر الباجی قائد السبسی نے وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کر …

مزید پڑھیں »

ترک صدر کا ملک بھر میں تمام ملٹری سکول بند کرنے کا اعلان

انقرہ (مانٹیرنگ ڈیسک) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعدصدر طیب اردگان کے سخت گیر اقدامات جاری ہیں۔ حکومت نے ملک میں تمام ملٹری سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پچاس ہزار افراد کے پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ملٹری سکولز بند کر کے نیشنل ڈیفنس …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے رکن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

جدہ (مانٹیرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی شورہ کونسل کے رکن عبداللہ بن ابراہیم العکسر مصر میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ بن ابراہیم العکسر 2009 میں شورہ کونسل کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے مصر میں اپنی سالانہ چھٹیاں گزارنے کے لیئے گئے ہوئے تھے۔ شورہ رکن کی گاڑی کو …

مزید پڑھیں »

سعودی سفارتخانے نے سینکڑوں پاکستانیوں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا

جدہ(مانٹیرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں تنخواہیں نہ ملنے کے باعث سینکڑوں پاکستانی فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ پاکستانی سفارتخانے نے بھی مشکلات سے دوچار اپنے ان شہریوں کی معاونت کے لئے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے ،ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی اوجر کمپنی کے سینکڑوں پاکستانی کارکن ان دنوں انتہائی کمپسری کی زندگی گزارنے پر مجبور …

مزید پڑھیں »