بدھ , 11 دسمبر 2019

مشرق وسطیٰ

غزہ، حماس حکام نے مختلف مجرموں کی پھانسیوں پر عملدرآمد کی منصوبہ بندی کرلی

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کی عسکری تنظیم حماس کے حکام نے غزہ شہر میں مختلف مجرموں کی پھانسیوں پر عمل درآمد کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی اٹارنی جنرل اسماعیل جابر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ‘غزہ میں جلد پھانسیوں پر عمل درآمد کروایا جائے گا، ان سزاؤں پر عوام …

مزید پڑھیں »

یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا اشتعال انگیز اور مکروہ سلسلہ جاری ہے۔ سوموار کے روز بھی درجنوں یہودی انتہا پسند اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ قبلہ اول میں داخل ہونے …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب میں آل سعود حکومت پر تنقید کی سزا جیل

ریاض(نامہ نگار)سعودی عرب میں دو شہریوں کو حکومت پر تنقید کے الزام میں قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔غیر ملکی ذرائع کےمطابق سعودی عرب کی ایک فوجداری عدالت نے دو شہریوں کو صرف اس بنا پر دو اور چار سال قید کی ‎سزا سنائی ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا پر سعودی حکام کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی ۔سعودی …

مزید پڑھیں »

اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی امور میں دشمن کی پیروی نہ کی جائے:رہبر معظم سید علی خامنہ ای

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر انقلاب اسلامی نے یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد اور سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی امور میں دشمن کی پیروی نہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے ۔رہبرمعظم نے کہاکہ آج ایک بار پھر خرم شہر جیسے معرکے درپیش ہیں جبکہ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

فلسطینی بچوں کی حمایت کے لئے چالیس تنظیموں کی مہم

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بچوں کی گرفتاریوں میں تیزی آنے کے پیش نظر، چالیس قانونی تنظیموں نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فرانس میں ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ مہم ” فلسطین ، جیل کا دروازہ” کے عنوان سے شروع کی گئی ہے اور اس کا مقصد، صیہونی حکومت کی …

مزید پڑھیں »

داعش نے زیر قبضہ علاقوں میں حج کے خواہشمند افراد پر شرائط عائد کردیں

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) تکفیری گروہ داعش نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اس سال حج کے خواہش مند حضرات کے لئے شرائط وضوابط کا تعین کیا ہے تاکہ حج پر جانے والے تمام تر افراد حج کے اختتام پر واپس آجائے ،شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ خواہش مند شخص پر لازمی ہے کہ داعش کے دوعناصر کی ضمانت …

مزید پڑھیں »

سعودیہ اور بعض خلیجی ریاستوں نے ’’کوسوا ‘‘کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کا گڑھ بنا دیا :امریکی کالم نویس

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز کی کالم نویس کارلوٹاگال نے اپنے حالیہ کالم میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور بعض خلیجی ریاستوں نے یورپ میں واقع اسلامی ملک کوسوا کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کا گڑھ بنا دیا ہے،اس مقصد کے لئے ان ممالک نے باقاعدہ خفیہ نیٹ ورک اور خیراتی ادارے کوسوا میں …

مزید پڑھیں »

عراقی فوج کا فلوجہ کے محاذ پر کامیابی کا دعویٰ، 12 اضلاع آزاد

بغداد (مانیٹرنگ ڈٖیسک) عراقی افواج نے فلوجہ شہر پر کارروائی کے پہلے دن کامیابی کا دعویٰ کیا ہے،عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق عراقی افواج نے پہلے روز کی کارروائی میں فلوجہ کے گرد کئی علاقوں کو آزاد کروالیا ہے فلوجہ دفاعی لحاظ سے ایک اہم علاقہ ہے جس پر داعش نے قبضہ کر رکھا ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم حیدر …

مزید پڑھیں »

عدن کے فوجی اڈے میں بم دھماکے، منصور ہادی سے وابستہ پینتالیس مسلح افراد ہلاک

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی یمن میں دو خوفناک دھماکوں کے نتیجے میں، اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آج پیر کو شہر عدن کے بدر نامی فوجی اڈے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ، اس ملک کے …

مزید پڑھیں »

فرقہ وارانہ بنیادوں پر داعش کا موصل میں اوقات نماز میں تبدیلی

موصل (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش نے اوقات نماز میں تبدیلیاں کردیں ہیں،چونکہ داعش نے عراقی حکومت پر کفر کا فتویٰ جاری کیا ہوا ہے اس لئے داعش نے عراقی حکومت کے بتائے گئے اوقات نماز کو جائز نہیں مانتی اوراس کے مقابلے میں داعش نے نماز کے اوقات میں 15 منٹ کے فرق …

مزید پڑھیں »