اتوار , 15 دسمبر 2019

مشرق وسطیٰ

سعودی عرب ،سزائے موت دیئے جانے کی شرح میں غیر معمولی اضافہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں سزائے موت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں میں سزائے موت کی شرح گزشتہ دو دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 2015ء میں سعودی عرب میں 157افراد کو سزائے موت دی گئی لیکن رواں سال کے پہلے دو ماہ میں ہی 70افراد کی سزا …

مزید پڑھیں »

اسرائیل نے دنیا کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم تیار کرلیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے امریکہ کی مدد سے دنیا کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم تیار کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں عرب ممالک کے لئے بڑی پریشانی پیدا ہو گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کا کوئی بھی ہتھیار اسرائیل کے اس جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت …

مزید پڑھیں »

مصر میں ایک اور بم دھماکہ، 3 افراد زخمی

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے الطوابق علاقے میں ایک بم دھماکے میں تین شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود افراد کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی ہے۔ مصر کی وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بھی کہا ہے کہ قاہرہ کے …

مزید پڑھیں »

سعودی اور یمنی سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی ، عوامی رضاکار فورس کے میزائل حملے

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع نے سرحدی علاقے پر سعودی عرب اور یمنی سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آل سعود کے پٹھوؤں اور یمنی سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کے بعد یمن کے شمال مغرب میں واقع صوبہ حجہ میں پیش قدمی کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبہ …

مزید پڑھیں »

شام کا بحران ارضی سالمیت، خود مختاری اور قومی اتحاد کے ذریعے حل ہو سکتا ہے،حسین امیر عبداللہیان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ شام کا بحران اس ملک کی ارضی سالمیت، خود مختاری اور قومی اتحاد کے احترام کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن …

مزید پڑھیں »

بیلسٹک میزائل تجربات،اسرائیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں، ایرانی کمانڈر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب دستوں نے مسلسل دوسرے روز بھی 2 بیلسٹک میزائلوں کے آزمائشی تجربات کئے، اس موقع پر ایرانی کمانڈر بریگیڈئر جنرل امیر حاجی زادہ نے کہا کہ یہ میزائل اسرائیل تک مار کر سکتے ہیں۔ ادھر امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربے کی خبروں کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تہران …

مزید پڑھیں »

عراق،سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں،داعش کے 30 جنگجو ہلاک

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے 30 جنگجو ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 22جنگجو صوبہ انبار کے شہر ماوبتھا میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے دیالہ کے صوبہ بعقوبہ …

مزید پڑھیں »

لیبیا ، داعش کے تقریبا 5 ہزار دہشت گرد سرگرم عمل

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا میں داعش کے تقریبا” پانچ ہزار اراکین موجود ہیں۔ اس بارے میں اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلو جینٹیلونی نے اطلوی سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا۔ وزیر موصوف کے مطابق زیادہ تر جنگجو لیبیا کے سابق سربراہ معمر قدافی کے آبائی شہر سرت کے علاقے میں موجود ہیں، وہ لیبیا کے علاوہ اس کے پڑوسی …

مزید پڑھیں »

شام میں 5 لاکھ افراد غذائی قلت کا شکارہیں، اقوام متحدہ

جنیوا (مانیٹرنگ رپورٹ) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے شام میں پانچ لاکھ افراد کے خوراک کی قلت کے شکار ہونے سے متعلق متنبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ شام کے مختلف حصوں میں کم از کم پانچ لاکھ شامی باشندے کئی ہفتوں سے خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔ ورلڈ فُوڈ پروگرام کے سربراہ اسٹیفن او برائن نے …

مزید پڑھیں »

حلب ،گزشتہ ماہ داعش کے حملوں کے نتیجے میں 390 افراد شہید

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردں کی طرف سے گذشتہ ماہ شام کے شہر حلب اور جوار میں حملوں کے نتیجے میں 390 افراد شہید کئے گئے، شہید ہونے والوں میں 53 عورتیں اور 103 بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردں نے حلب اور مضافاتی علاقوں کے ہسپتالوں،اسکولوں اور مساجد پر حملے کیے ہیں اور متعدد علاقوں میں قتل عام …

مزید پڑھیں »