اتوار , 7 جون 2020

مشرق وسطیٰ

عراق کے دارالحکومت میں 2 دھماکے، 23 افراد ہلاک

بغداد( مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد کے مصروف تجارتی مراکز میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔امریکی خبررساں ایجنسی اے پی کے مطابق پہلا دھماکا کار میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، یہ واقعہ وسطی بغداد کے کارادا ضلع میں پیش آیا جس میں 18 افراد ہلاک اور 45 زخمی …

مزید پڑھیں »

نائیجیرین حکام کی انوکھی منطق؛ شور کم کرنے کیلئے چرچ اور مساجد بند کردیں

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کے شہر لاگوس میں حکام نے شور کم کرنے کیلئے 70 گرجا گھروں اور 20 مساجد بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ حکام نے دس ہوٹلوں، شراب خانوں اورکلبوں کو بھی بند کر دیا۔ بعض اندازوں کے مطابق لاگوس کی آبادی دو کروڑ کے قریب ہے ۔ حکام کے مطابق وہاں گاڑیوں کے ہارن کے …

مزید پڑھیں »

مسلم اُمہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں: القسام بریگیڈ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے جمعۃ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں عالم اسلام پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ذرائع کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ …

مزید پڑھیں »

بیت المقدس کی آزادی کیلئے فلسطینیوں کو اسلحہ فراہم کیا جائے:حماس کی اپیل

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے خلاف منظم سازشیں کی جا رہی ہیں۔ فلسطینی تحریک آزادی اور تحریک مزاحمت ایک طرف صہیونی ریاست کے محاصرے میں ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی ’یوم القدس‘ کے موقع …

مزید پڑھیں »

صیہونیت کیخلاف جدوجہد میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں: مقتدیٰ صدر

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے معروف سیاسی و مذہبی رہنما مقتدی صدر نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی تحریک آزادی کی بھر پور حمایت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔عراق کے معروف سیاسی و مذہبی رہنما مقتدی صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت، عراق میں مختلف دہشت گرد گروہوں کی شکل میں …

مزید پڑھیں »

شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری‘ پانچ شہید‘ متعدد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ خان الشیخ پر گذشتہ روز اسرائیلی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم سے کم پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دریں اثناءمغربی کنارے کے شہر الخلیل میںفلسطینی مسلح سیاح نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک یہودی آباد …

مزید پڑھیں »

حلب: شامی فوج کی داعش کیخلاف پیشقدمی جاری، متعدد دہشت گرد ہلاک

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی فوج نے اپنے ملک اور روس کی فضائیہ کی مدد سے بدھ کو جمعیہ الزہرا اور اللیرمون علاقوں، حلب کے مغرب اور جمعیہ الزہرا کے درمیان رابطہ سڑک اور قبتان الجبل اور دارہ عزہ قصبوں کے نواحی علاقوں میں پیش قدمی کی ہے۔جمعیہ الزہرا کی جانب شامی فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے دہشت …

مزید پڑھیں »

مسجد الاقصی اور بیت المقدس کیخلاف صیہونی منصوبے ناکام ہونگے،اسماعیل ہنیہ

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الاقصی اور بیت المقدس کےخلاف صیہونی منصوبے ناکام ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار حماس کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کیا۔ انہوں نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مسجد الاقصی اور سرزمین فلسطین کے دفاع پر زور دیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب …

مزید پڑھیں »

عالمی یوم القدس : اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکی شہید

الخلیل (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی یوم القدس کے موقع پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی لڑکی شہید ہو گئی۔فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل کے علاقے میں واقع حضرت ابراہیم علیہ السلام کے روضے کے قریب واقع ایک چیک پوسٹ سے فلسطینی لڑکی پر براہ راست فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی شہید …

مزید پڑھیں »

یمن: سعودی جنگی طیاروں کی شہری علاقوں پر بمباری بدستور جاری

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف شہروں کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی اور جاسوس طیاروں نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ مارب اور صوبہ صعدہ کے مغربی قصبوں کی فضائی حدود میں پروازیں کی اور صوبہ جوف …

مزید پڑھیں »