جمعہ , 19 اپریل 2024

مشرق وسطیٰ

عراقی وزیراعظم آج ایران کا دورہ کریں گے

بغداد:عراقی وزیراعظم آج ایران کا دورہ کریں گے جہاں تہران میں ایرانی اعلی حکام کے ساتھ غزہ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر مذاکرات ہوں گے، عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی آج خطے کے دورے کے پہلے مرحلے میں تہران پہنچیں گے جہاں ایرانی اعلی حکام کے ساتھ ان کی ملاقات ہوگی۔ خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے دورے …

مزید پڑھیں »

امریکی وزیرخارجہ کا دورہ بغداد، عراقی حزب اللہ کا شدید ردعمل، امریکی مفادات پر حملوں کا اعلان

بغداد:عراقی حزب اللہ نے امریکی وزیرخارجہ کے دورہ بغداد کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر حملے جاری رہنے کی صورت میں امریکی مفادات پر مزید حملے ہوں گے عراقی حزب اللہ کے دفتر کے سربراہ ابو علی العسکری نے امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن کے دورہ عراق کی شدید مخالفت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

حزب اللہ کے پاس تمام مقبوضۃ علاقوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے، صہیونی سابق نیوی سربراہ

بیروت:صہیونی بحری فوج کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے پاس مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر حملے کی صلاحیت موجود ہے۔ اسرائیلی بحریہ کے سابق سربراہ نے لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کی عسکری طاقت کے بارے میں کہا ہے کہ اگر حزب اللہ ارادہ کرے تو مقبوضہ فلسطین کے دورافتادہ علاقوں کو بھی …

مزید پڑھیں »

امت مسلمہ کا فرض ہے اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے، اسماعیل ہانیہ

دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ …

مزید پڑھیں »

تہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال

تہران:حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدار اسامہ حمدان نے اسماعیل ہنیہ کے تہران پہنچنے سے متعلق بتایا جبکہ دورۂ ایران کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے 2019 سے …

مزید پڑھیں »

حماس چیف کو تلاش کرکے ختم کردیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

یروشلم:اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے کہا ہے کہ حماس چیف يحيىٰ السنوار (Yahya Sinwar) کو تلاش کرکے ختم کردیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس بریگیڈز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ حماس کے مواصلاتی مرکز، بنکرز اور سرنگوں کے نیٹ ورکس کو تباہ کردیا گیا ہے۔ غزہ میں …

مزید پڑھیں »

اللہ سے وعدہ ہے ہم نہیں جائیں گے، پرعزم فلسطینی بچوں کا غزہ نہ چھوڑنےکا پیغام

غزہ :غزہ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے ذمینی ،فضائی اور بحری حملے جاری ہیں تاہم صہیونی فوج کے مظالم بھی غزہ کے معصوم بچوں کے عزم کومتزلزل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔غزہ پر اسرائیلی جارحیت پانچویں ہفتے میں داخل ہوگئی ، اسرائیل نے ہسپتالوں، مساجد، سکولوں اور ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، ہزاروں خاندان اقوام متحدہ کے …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی فوج کا المغازی کیمپ پررات گئے فضائی حملہ، 51 فلسطینی شہید

غزہ :  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے، قابض فوج نے غزہ پر رات کوالمغازی کیمپ پر بڑا فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 51 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پانچویں ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں، ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کا مسکن بننے والے اقوام متحدہ کے الفخورا سکول پر بھی …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی وزیر ثقافت کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی

یروشلم:اسرائیل کے وزیر ثقافت امیچائی الیاہو نے غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر امیچائی الیاہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانے پر غور کیا جاسکتا ہے اور غزہ سے فلسطینیوں کو نکال کر وہاں اسرائیلیوں کو آباد کرنا چاہیے۔ اپنے انٹرویو میں …

مزید پڑھیں »

اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار فلسطینی شہید؛ تل ابیب سے ترک سفارتکارواپس بلالیا گیا

انقرہ: غزہ پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں مزید شدت آگئی ہے اور اب تک 9 زار 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد دیگر ممالک کی طرح ترکی نے بھی احتجاجاً تل ابیب سے سفارتکار واپس بلالیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ …

مزید پڑھیں »