جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی عرب

37 سعودی شہریوں کا قتل عام: سعودی حکومت نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ایشیا میں انسانی حقوق کے کمشنرڈاکٹر ہیثم ابو سعید نے سعودی عرب کی حکومت کے ہاتھوں 37 شیعہ مسلمانوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ طور پر سرقلم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے سعودی شہریوں کا قتل عام کرکےعظیم اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ ہیثم ابو سعید نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

خاشقجی قتل کیس : برطرف سعودی مشیر کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے کا انکشاف

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کیس میں جن 11 افراد کے خلاف ٹرائل چل رہا ہے ان میں سعودی ولی عہد کے شاہی مشیر سعود القحطانی شامل نہیں ہیں۔استنبول میں سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ذرائع نے 2 شاہی مشیروں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن …

مزید پڑھیں »

آل سعود کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے دہشت گردی سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی سعودی دفاعی کمیٹی نے اپنے ملک میں سینتیس افراد کے سر قلم کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان، اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لئے دہشت گردی کے واقعات سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کمیٹی نے ایک بیان میں کہا …

مزید پڑھیں »

حزب اللہ کی آل سعود حکومت کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت کے ظلم و بربریت پردنیا بھر سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،حزب اللہ لبنان اور نجبائے عراق نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت سعودی عرب میں درجنوں شیعہ مسلمانوں کو تہ تیغ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہےاور کہا ہے کہ سعودی عرب میں درجنوں افراد کا سر قلم کئے جانے کے جرم میں …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب میں مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی امہ خاموش نہ رہے;آیت اللہ صافی گلپائگانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مرجع دین آیت اللہ صافی نے سعودی عرب کی سفاک ، بے دین، یزیدی اور ظالم و جابر حکومت کے ہاتھوں کئی درجن شیعہ مسلمانوں کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو سعودی عرب میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ آیت اللہ صافی نے کہا …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب : 37 بے گناہوں کے سر قلم کئے جانے کے خلاف احتجاج

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے سماجی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے آل سعود حکومت کے غیر انسانی اقدام اور37 بے گناہ مسلمانوں کے سر تن سے جدا کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے آل سعود حکومت کے غیر انسانی اقدامات، جرائم اور37 بے گناہ مسلمانوں کے سر قلم کئے جانے کے خلاف …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب میں سینتیس شہریوں کے سرقلم ، اقوام متحدہ کی مذمت

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باچلہ نے سعودی عرب کے چھے شہروں میں سینتیس افراد کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے بدھ کو اپنے بیان میں سعودی عرب میں سزائے موت سنائے جانے کے غیر منصفانہ فیصلوں کے طریقہ کار …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب میں لوگوں کے سر قلم کئے جانے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ردعمل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پر عمل درآمد بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پر سرقلم کرکے عمل درآمد سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی حکام انسانوں کی زندگی کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور وہ …

مزید پڑھیں »

سعودی حکومت نے ایک ہی دن میں 37 شیعہ مسلمانوں کے سرقلم کردیئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی حکومت نے ایک ہی دن میں حکومت پر تنقید کرنے والے 37 شیعہ مسلمانوں کے سرکاٹ دیئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض، مکہ، مدینہ اور صوبہ قاسم میں مجموعی طور پر 37 شیعہ مسلمانوں کے سر قلم کیے گئے۔ ان افراد کو حکومت پر تنقید کے الزام میں سزائے موت سنائی …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب : سیکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی طور پر دہشت گرد قرار دی جانے والی عسکری تنظیم داعش نے گزشتہ روز سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کی عمارت پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔خیال رہے کہ حملے میں 3 حملہ آور ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔سعودی عرب کے سرکاری نیوز چینل الاخباریہ نے اپنی رپورٹ …

مزید پڑھیں »