ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب

سعودی عرب، 41 شیعہ مسلمانوں سمیت 81 افراد کو سزائے موت

ریاض: سعودی عرب کا کہنا ہے کہ 81 افراد کو سزائے موت دے دی گئی جن کے بارے میں دعوی کیا گیا تھا کہ ان کو دہشت گردی کے الزامات میں سزا دی گئی تھی۔ فارس نیوز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ان دسیوں افراد کو سزائے موت دے …

مزید پڑھیں »

مسجد الحرام میں دس لاکھ سے زائد افراد نے کورونا پابندیوں کے بغیر نماز ادا کی

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد مسجد الحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے سماجی فاصلے کے بغیرنمازادا کی۔ سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسجد الحرام میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ ادا کی۔ بیان میں مزید …

مزید پڑھیں »

ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، ریفائنری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی

ریاض: سعودی وزارت توانائی نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزارت توانائی نے ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ریفائنری کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون حملہ جمعرات …

مزید پڑھیں »

مسجد الحرام اور نبوی میں داخلے پر عائد پابندیوں میں مزید نرمی

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ بہت سی پابندیوں کو ختم کرتے ہوئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی آنے والوں کے لیے نئے قواعد کا اعلان کردیا۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کووڈ-19 کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد مسجد حرام اور مسجد نبوی میں داخلے …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب میں قید حماس کے نمائندے کو علاج کے بغیر مارنے کی کوشش

ریاض: سعودی عرب میں قید کی مدت پوری ہونے کے باوجود حماس کے نمائندے کو رہا نہ کرنے اور انکے لئے ضروری علاج مہیا نہ کئے جانے پر، برطانیہ میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اسے قتل عمد سے تعبیر کرتے ہوئے اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانیہ میں انسانی حقوق کی عربی تنظیم نے کہا …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب، امارات کے سربراہان کا امریکی صدرسے بات کرنے سے انکار

واشنگٹن: امریکی اخبارکا کہنا ہے کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سربراہان نے امریکی صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا۔ امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جنرل‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اورمتحدہ عرب امارات کے شیخ محمد زائد النہیان نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکی صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا۔ …

مزید پڑھیں »

آل سعود کی جنگ پسندی عروج پر، دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا کارخانہ بنانے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے دنیا میں اسلحہ سازی کا سب سے بڑا کارخانہ بنانے کا اعلان کیا ہے جس سے اب جنگ یمن کے بعد آل سعود کے جنگ پسندانہ عزائم مزید عیاں ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کی دفاعی صنعت کمپنی کے اعلی عہدیدار ولید ابو خالد نے کہا ہے کہ سنہ 2030 سے پہلے دفاعی ضرورت کا آدھے …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب میں نابالغوں کو موت کی سزا، انسانیت خاموش

ریاض: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے نابالغوں کو موت کی سزا کے خلاف بین الاقوامی قرارداد کی خلاف ورزی کرنے پر آل سعود قبیلے کی مذمت کی۔ سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق، ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ ایک سعودی شہری کو جس کی عمر مبینہ جرم کے وقت 14 برس تھی اور اسکی …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب کی روس یوکرین تنازع کے حل کے لئے ثالثی کی پیشکش

ریاض: سعودی عرب نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت یوکرین کے مسئلے پر بھی …

مزید پڑھیں »

ایران سے مذاکرات جاری رکھیں گے؛ امریکہ کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے: بن سلمان

ریاض: سعودی ولی عہد نے امید ظاہر کی کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات ایک ایسے مرحلے پر پہنچیں گے جو دونوں فریقین کے لیے اچھا ہوگا اور دونوں ممالک کے لئے روشن مستقبل رقم کرلیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اٹلانٹک میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاض ایران کے …

مزید پڑھیں »