جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان

حکومت ، اپوزیشن میثاق معیشت پر دستخط کریں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے مستقبل میں قرضوں کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے نجات حاصل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ دونوں میثاق معیشت پر دستخط کریں۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران خسرو بختیار نے کہا کہ معیشت کو بچانے کے لیے اراکین پارلیمان …

مزید پڑھیں »

رواں مالی سال دفاعی سروسز کو سب سے زیادہ ضمنی گرانٹ دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران دفاعی سروسز کو سب سے زیادہ 36 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ دی گئیں جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے اس مد میں 4.7 فیصد اضافی رقم مختص کی گئی ہے۔ وزرت خزانہ نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ حکومت، پارلیمان کی منظوری کے بغیر اخراجات کی حد سے 2 کھرب 22 …

مزید پڑھیں »

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے شہباز شریف کو پھر طلب کرلیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ لاہور میں قائم نیب کے دفتر میں 5 جولائی کو صبح 11 بجے تحقیقات کے لیے پیش …

مزید پڑھیں »

امیر قطر دورہ پاکستان کے بعد واپس وطن روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس قطر روانہ ہوگئے۔شیخ تمیم بن حمد الثانی نور خان ایئربیس سے قطر کے لیے واپس روانہ ہوئے۔قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ‘نشان …

مزید پڑھیں »

امیرِ قطر کی ایوان صدر آمد، اعلیٰ سول اعزاز ‘نشان پاکستان’ سے نوازا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ‘نشان پاکستان’ سے نوازا ہے۔امیر قطر اپنے وقد کے ہمراہ ایوان صدر پہنچے تھے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کا استقبال کیا۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، …

مزید پڑھیں »

کس جماعت میں جانا ہے فیصلہ وقت پر کروں گا، چوہدری نثار

واہ کینٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کسی نہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ضرور ہونا ہے تاہم کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہے فیصلہ وقت آنے پر کروں گا۔چوہدری نثار نے ملک سعید نواز کی رہائشگاہ لوسر شرفو میں ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے …

مزید پڑھیں »

اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد/ لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے پاک برطانیہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے پاک برطانیہ حکام نے اتفاق کرلیا ہے اور مفاہمتی یاداشت پر پر …

مزید پڑھیں »

مریم نواز نے شہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی مخالفت کردی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے، مریم نوازنےشہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز مسترد کردی اور کہا میاں نوازشریف کوانصاف دلانےتک آخری حدتک جاؤں گی ، نوازشریف کو کچھ ہوا تو معاملے میں شامل افراد سب ذمہ دار ہوں گے، میاں صاحب کو مرسی نہیں بننےدیں گےتفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن اور سابق …

مزید پڑھیں »

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، پاکستان اور قطر کے درمیان تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ امیر قطر شیخ تمیم بن …

مزید پڑھیں »

میثاقِ معیشت پر وزیراعظم خود رابطہ کریں، اپوزیشن نے شرط عائد کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن نے میثاقِ معیشت پر وزیراعظم کےخود رابطہ کرنے کی شرط عائد کردی۔قومی اسمبلی میں حکومتی چیف وہپ عامر ڈوگر اور علی محمد خان کی اپوزیشن رکن خورشید شاہ اور ایاز صادق سے ملاقات ہوئی جس میں بجٹ اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس دوران میثاقِ معیشت پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام سے …

مزید پڑھیں »