جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان

سیکیورٹی اداروں کی کارروائی؛ مزید ایک سو 78 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی اطلاع پر ملک بھر میں کارروائی کرتے ہوئے مزید ایک سو 78 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دہشتگردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت اس وقت 8 ہزار 3 سو 7 افراد کے نام فورتھ شیڈول …

مزید پڑھیں »

اسلام آباد میں وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی چھٹی منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی چھٹی منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔ وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں چھٹی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے فوری بعد امدادی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پہنچ گئیں اور …

مزید پڑھیں »

سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے امدادی سامان بھجوانے کے لیے تیار ہیں:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیلاب سے بری طرح متاثرہ ایران سے اظہارِ ہمددری کرتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ ان کی حکومت ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم غیر معمولی سیلاب میں گھرے ایرانی عوام کیلئے دعاگو ہیں اور …

مزید پڑھیں »

وزیراعلیٰ کے پی کے کا خیبرپختونخوا پولیس میں خاصہ دار اور لیویز فورس کو ضم کرنے کا اعلان

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں ضم کیے گئے قبائلی اضلاع کے لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو صوبے کی پولیس میں ضم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس اقدام سے لیویز اور خاصہ دار فورس سے تعلق رکھنے والے 28 …

مزید پڑھیں »

جعلی اکاؤنٹس کیس؛پی پی قیادت مشکلات کا شکار؛2 خواتین ملزمان پی پی پی قیادت کے خلاف گواہ بننے کیلئے تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور کیس میں نامزد 2 خواتین ملزمان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت کے خلاف گواہ بننے کی درخواست کردی۔خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے درج کیے گئے منی لانڈرنگ کیس کی آج وفاقی …

مزید پڑھیں »

بشریٰ بی بی سے اختلافات : وزیراعظم نے افواہوں کو سختی سے مسترد کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تعلق کے حوالے سے کی جانے والی افواہوں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینیل سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کی۔ایسی افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان …

مزید پڑھیں »

لاہور ہائیکورٹ:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 17 اپریل تک منطور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 17 اپریل تک منطور کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ …

مزید پڑھیں »

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران افغان شہریوں سمیت 111 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ جس کے تحت رورل، سٹی اورانڈسٹریل ایریا کے 250 سے زائد گھروں، ہوٹلوں …

مزید پڑھیں »

ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی، ایف آئی اے ان ایکشن، 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ذالرز کی ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈالرزکی ذخیرہ اندوزی،منی لانڈرنگ،حوالہ ہنڈی کےخلاف ایکشن کا آغاز کردیا، انویسٹی …

مزید پڑھیں »

سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جارحیت کی تیاری کا پاکستان نے پھر جذبہ خیرسگالی سے جواب دینے کا فیصلہ کر لیا، سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔ بھارتی ماہی گیر کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ ہوں گے۔پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے سو سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو حکومت …

مزید پڑھیں »