بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان

بھارتی وزیر خارجہ کی او آئی سی اجلاس میں شرکت قبول نہیں، پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ ادارہ جو مسلمانوں کی آواز ہے، اس میں مسلمانوں پر مظالم کرنے والے کو بلانا مناسب نہیں، متحدہ عرب امارات اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے پر شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارت کے …

مزید پڑھیں »

بھارتی جارحیت کیخلاف نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کےلیے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔نیشنل کمانڈ اتھارٹی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق فیصلہ کرتی ہے، این سی اے ایٹمی ہتھیاروں کے کنٹرول اور آپریشنل کمانڈ کی نگران ہے۔ وزیراعظم نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں اور اس کے ارکان …

مزید پڑھیں »

حکومت کا بھارتی دراندازی کا معاملہ فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بھارت کی جانب سے فضائی دراندازی کا معاملہ فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کی دراندازی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینئر …

مزید پڑھیں »

پاکستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کی اشتعال انگیزی خطرے کا باعث ہوسکتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا اشتعال پھیلا رہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، مسلح افواج نے دہشتگردی …

مزید پڑھیں »

حملے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے: شہری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پوری قوم متحد ہوگئی۔ شہریوں نے حملے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔شہریوں کا کہنا ہے بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پوری قوم متحد ہے، حملے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے ڈرامے کر رہی …

مزید پڑھیں »

اپوزیشن نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایل او سی کی خلاف ورزی پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستان پر حملے کا سوچ رہا ہے، ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن بارڈ ر پر کھڑے ہونے کیلئے تیار ہے۔ پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران شاہی اعلان کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 26لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جبکہ 3ہزار پاکستانی سعودی عرب کے جیلوں میں قید ہیں جنہیں مختلف نوعیت کے مقدمات کا سامنا ہے۔ دستاویز کے …

مزید پڑھیں »

کراچی میں 5 بچوں اور خاتون کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں زہریلی خوراک سے 5 بچوں اور ایک خاتون کی مبینہ ہلاکتوں کا معمہ حل ہوگیا، ہلاکتیں زہریلے کھانے سے نہیں بلکہ زہریلی گیس سے ہوئیں۔ جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیا اور حیاتیاتی علوم کے سربراہ اقبال چوہدری نے ہلاکتوں پر ابتدائی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ …

مزید پڑھیں »

بھارتی دراندازی کی کوشش پر سیاسی رہنماؤں کا بھرپور ردعمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مظفرآباد سیکٹر سے پاکستانی حدود میں بھارتی ایئرفورس کے طیاروں کے داخل ہونے پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آیا ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی دراندازی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اگر بھارت جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا، بھارتی قیادت …

مزید پڑھیں »

مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں: عسکری قیادت

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ …

مزید پڑھیں »