بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان

کراچی :مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق، والدہ کی حالت تشویشناک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں مبینہ فوڈ پوائزننگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں 5 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ بچوں کی والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ایس پی گلشن طاہر نورانی کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ فیملی نے صدر میں گزشتہ رات ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا اور ابتدائی تحقیقات میں بچوں …

مزید پڑھیں »

مذاکرات کی بھی پیشکش، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے،قومی سلامتی کمیٹی نے دوٹوک پیغام دے دیا، دہشت گردی سمیت تمام متنازعہ مسائل پرمذاکرات کی بھی پیشکش کردی، وزیراعظم نے بھارتی مہم جوئی کا جواب دینے کا اختیار پاک فوج کو دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم …

مزید پڑھیں »

سعودی قید سے رہائی کے بعد پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے بعد وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا جب کہ جدہ سے 5پاکستانی رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر اترتے ہی وہ سجدہ میں گر گئے، ایف آئی اے امیگریشن نے …

مزید پڑھیں »

منی لانڈرنگ کو خطرناک اور قابل معافی جرم قرار دیا جائے گا ؛وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کو قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک بتاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اسے قابل سزا جرم قرار دینے پر زور دیا ہے تاکہ اس جرم میں ملوث افراد آسانی سے چھوٹ نہ سکیں۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام پر اقدامات پر نظر ثانی کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب نے رواں سال پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا دیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے رواں برس کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ بڑھا دیا۔ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان اسلام حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس کا سفر کرتے ہیں۔اس سال بھی سعودی حکومت نے پاکستان کے لیے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار مقرر کیا تھا۔سعودی عرب نے پاکستان کا …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پلواما واقعہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا جائے گا جب کہ عالمی عدالت میں زیر سماعت بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس پر بھی بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں …

مزید پڑھیں »

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا آغا سراج کی گرفتاری پر شدید احتجاج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو پیپلز پارٹی نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔پی پی رہنما خورشید شاہ …

مزید پڑھیں »

سعودی وزیر خارجہ کا بیان حقائق کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش : ایرانی سفیر

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ وطن عزیز ایران گزشتہ چار دہائیوں سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کا شکار ہے جبکہ سعودی وزیر مملکت کا حالیہ دعوی، دنیا میں تسلیم شدہ حقائق کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش ہے.پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے آج منگل کے روز …

مزید پڑھیں »

ایل این جی اسکینڈل؛ نیب کی شاہد خاقان عباسی سے 2 گھنٹے پوچھ گچھ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ 4 رکنی ٹیم نے سابق وزیر اعظم سے این ایل جی اسکینڈل سے متعلق سوالات کئے۔ …

مزید پڑھیں »

کریک ڈاؤن کی آڑ میں قانون کا غلط استعمال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر بوریوالہ میں ’ریاستی اداروں اور قومی شخصیات‘ کے خلاف سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔مبینہ ملزم اظہر حسین کے خلاف ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے جس میں ایکٹ کی شق 25 ڈی کا …

مزید پڑھیں »