بدھ , 21 اگست 2019

پاکستان

اگلے 6 ماہ میں تبدیلی نہ آئی تو سمجھیں میں اور خٹک فیل ہو گئے: عمران خان –

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ایڈوانسز اِن کینسر اینڈ ہیماٹولوجی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم لاہور میں کینسر کے 23 فیصد کیسز خیبر پختونخوا سے آتے تھے، اس لئے پشاور میں شوکت خانم تعمیر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم میں تبدیلی …

مزید پڑھیں »

حافظ آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ ، احتجاج کی کوریج کرنیوالے 25 صحافیوں کیخلاف مقدمہ –

  حافظ آباد : حافظ آباد پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک نوجوان کے ورثاء کے احتجاج کی کوریج کرنے پر 25 صحافیوں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا ۔ دو روز قبل محلہ کشمیر نگر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران نوجوان ہلاک ہوگیا ، نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء نے پولیس گردی کے خلاف ریلوے …

مزید پڑھیں »

کراچی میں اصل کھیل اب شروع ہوگا: شیخ رشید

راولپنڈی:  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی گرفتاری ایک اہم بریک تھرو ہے۔ رینجرز کو مکمل سیاسی حمایت مل گئی تو بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ فروری میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ان …

مزید پڑھیں »

وزرا اور ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے کیلئے ترمیمی بل تیار –

لاہور: پنجاب اسمبلی کے ارکان، وزیروں، مشیروں اور سیکرٹریز کو نوازنے کے لئے پنجاب حکومت سالانہ اضافے کے لیے ترمیمی بل اسمبلی میں لے آئی۔ اس سے پہلے حکومت پنجاب ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ بھی کر چکی ہے۔ بل کے مطابق تنخواہوں میں وزیروں، مشیروں، ایم پی ایز اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین سے منسلک …

مزید پڑھیں »

پاک،افغان انٹیلی جنس مذاکرات 5دن بعد

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز کے درمیان اعتماد سازی کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے مذاکرات 4 فروری کو اسلام آباد میں ہونے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی خفیہ ایجنسی افغانستان نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے چیف مسعود اندرابی اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس …

مزید پڑھیں »

اسلام آبادمیں آگہی کیلیے بینرزآویزاں بمبارکیساہوتاہے؟

  اسلام آباد:  حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد کے بازاروں میں خودکش حملہ آوروں کے حوالے سے آگہی مہم چلاتے ہوئے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جس میں خود کش حملہ آوروں کے حوالے سے چند بنیادی معلومات دی گئی ہیں اور اطلاع دینے کے لیے فون نمبر بھی دیے گئے ہیں۔ حکومت نے …

مزید پڑھیں »

جامعہ حفصہ پر پولیس اور پیرا ملٹری فورس تعینات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم لال مسجد سے منسلک مدرسے جامعہ حفصہ پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کردیا گیا۔ تاہم مذکورہ اقدام کے حوالے سے سرکاری مؤقف سامنے نہیں آسکا جبکہ حکام اس معاملے پر بات کرنے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ کچھ افسران کا کہنا تھا کہ یہ تعیناتی مدرسے کی نگرانی، اس کے حوالے …

مزید پڑھیں »

مشرف غداری کیس ، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا بیان دبئی میں ریکارڈ کیا جائے گا , ذرائع

  اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمے میں خصوصی عدالت کے احکامات کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے شریک ملزمان کے طور پر تحقیقات کے لئے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر سے بیانات رواں ہفتے ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے ۔ 7 فروری کو سابق …

مزید پڑھیں »

متحدہ قومی موومنٹ میں سپریم کونسل قائم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں تنظیمی اسٹرکچر کی تبدیلیوں کو سلسلہ بدستور جاری ہے، اب پارٹی کی سب سے اعلی فورم رابطہ کمیٹی کے اوپر ایک اور سپریم کونسل قائم کر دی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی سپریم کونسل کسی بھی قسم …

مزید پڑھیں »

پاک فضائیہ کاطیارہ گرگیا

سرگودھا: پاک فضائیہ کا طیارہ فنی خرابی کے باعث کھیت میں گر گیا ٗ تحقیقات کا حکم دیدیا گیا طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی مصحف ایئر بیس کے انجینئرز کی ٹیم اور پی اے ایف کے افسران کے علاوہ پولیس اور حساس ادارے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہ بغیر …

مزید پڑھیں »