جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نیب مقدمات کا جیل ٹرائل منظور

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نیب مقدمات کا جیل ٹرائل منظور کرنے کی منظوری دیدی۔وزارتِ قانون و انصاف نے جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسزکی سماعت کرےگی۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل …

مزید پڑھیں »

مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، کارروائی صرف تین نومبر کے اقدام پر کیوں کی گئی؟ تین نومبر کو صرف ججوں پر حملہ ہونے پر کارروائی ہوگی تو فئیر ٹرائل کا سوال اٹھے گا۔ سپریم کورٹ میں خصوصی عدالت …

مزید پڑھیں »

افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے دو روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں افغان شہری کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر کیے جانے والے خودکش حملے پر افغان سفارت خانے کے نمائندے کو طلب کر کے شدید احتجاجا کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کے نمائندے کو وزارت خارجہ طلب کیا اور 26 نومبر کو …

مزید پڑھیں »

سائفر کیس؛ خصوصی عدالت کا جیل میں ہی عمران خان کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ

اسلام آباد: آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ سنادیا۔خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے …

مزید پڑھیں »

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے

اسلام آباد: نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے۔ایوان وزیراعظم کے مطابق کویت پہنچنے پر کویت کے وزیرِ بجلی، پانی و قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے کویت میں سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے اعلی سفارتی اہلکار بھی …

مزید پڑھیں »

پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست

اسلام آباد:ورلڈ آف اسٹیٹس ٹکس کی رپورٹ میں پاکستان کو دنیا بھر میں رہنے کے لیے سب سے سستا ملک جب کہ سوئٹزرلینڈ کو سب سے مہنگا ملک قرار دیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ آف اسٹیٹس ٹکس کی رہنے کے اعتبار سے دنیا کے سستے اور مہنگے ترین ممالک کی نئی فہرست جاری کردی جس میں …

مزید پڑھیں »

انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کے حصہ نہ لینے کی تردید کی ہے جبکہ عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں نااہلی کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستان تحریک …

مزید پڑھیں »

چودھری شجاعت نے چودھری سرور کو سیاسی فیصلہ کرنے سے روک دیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے چودھری سرور کو موجودہ صورتحال میں کسی بھی طرح کا سیاسی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔صدر پاکستان مسلم لیگ شجاعت حسین اور چودھری سرور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں کے درمیان سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔چودھری شجاعت حسین نے چودھری سرور کو اس وقت کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے سے …

مزید پڑھیں »

چیئر مین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا معاملہ،سپرنٹنڈنٹ جیل عدالت طلب

اسلام آباد:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی چیئر مین کی بیٹوں سے بات نہ کروانے کے معاملہ …

مزید پڑھیں »

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا، عدالت کا فیصلہ

راولپنڈی:جیل حکام نے سنجیدہ سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں عدالت پیش کرنے سے انکار کر دیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے …

مزید پڑھیں »