بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان

تحریک انصاف ایک حقیقت ہے، لیڈر اندر باہر جاتے رہتے ہیں، شاہد خاقان

کراچی: شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ہماری اپنی پیدا کردہ مشکل ہے، نیب نے ملک کے سیاستدانوں کو نیک اور پارسا ثابت کیا ہے، ان حالات میں الیکشن کا حصہ بننے کا قائل نہیں ہوں، مجھے نواز شریف بلائیں گے تو چلا جاؤنگا لیکن پارٹی معاملات میں مشاورت میں شامل نہیں ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

مزید پڑھیں »

ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں انہیں خوش آمدید کہیں گے، آصف زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تحریک اںصاف کو اقتدار کے لیے نہیں ہٹایا اس لیے ہٹایا تھا کہ ان سے حکومت چل نہیں رہی تھی، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلا …

مزید پڑھیں »

لاہور سمیت چار اضلاع میں اسموگ ایمرجنسی نافذ، تعطیل کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر جمعہ ہفتے کو لاہور ڈویژن گوجرانولہ حافظ آباد میں چھٹی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اسموگ کے تدارک کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا لاہور …

مزید پڑھیں »

ن لیگ اور ایم کیو ایم کا آئندہ انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

لاہور: مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا انتخابی اتحاد ہوگیا اور دونوں سیاسی جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کردیا۔ایم کیو ایم کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ایم …

مزید پڑھیں »

فیصل آباد : امت واحدہ کے زیر اہتمام قومی فلسطین کانفرنس

فیصل آباد:فیصل آباد میں امت واحدہ پاکستان کے زیر اہتمام ”قومی فلسطین کانفرنس” کا انعقاد ہوا۔کانفرنس کی صدارت سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی نے کی۔اس موقع پر امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے فلسطین کے مسئلے کا مرکز سمجھنے کی ضرورت ہے فلسطین ہم سے 4 ہزار …

مزید پڑھیں »

مسلم حکمران اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین پر قوم کی حقیقی ترجمانی نہیں کی، مسلم حکمران غزہ میں سفاکیت پر اسرائیل کے خلاف اجتماعی جہاد کا اعلان کریں۔ سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی امریکا کے خوف کی وجہ سے ہے، …

مزید پڑھیں »

مانسہرہ میں پی ٹی آئی کا اسٹیج اکھاڑ دیا گیا

مانسہرہ:ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کا این او سی مسترد کردیا جس کے بعد جلسہ گاہ میں لگایا پی ٹی آئی کا اسٹیج اکھاڑ دیا گیا۔تحریک انصاف کی جانب سے آج مانسہرہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے لئے ڈی پی او اور متعلقہ تھانے کو درخواست دی گئی تھی، تاہم گزشہ …

مزید پڑھیں »

نوازشریف کا ملکی سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد:ن لیگ کے قائد نواز شریف نے معاشی مسائل کے حل اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے ملکی سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے تحریک انصاف کے وفد کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی اور معاشی …

مزید پڑھیں »

غزہ کی آبادی کی جبری نقل مکانی مسترد کرتے ہیں : سعودی وزیرخارجہ

عمان :سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اردن کے دارالحکومت عمان میں اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے عرب امریکی بیٹھک کے موقع پر ملاقات کی۔ عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ اور اس کے ماحول میں فوجی کارروائیوں میں اضافے کو روکنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال …

مزید پڑھیں »

ٹی ایل پی کا طوفان الاقصیٰ ملین مارچ، ریڈ زون مکمل طور پر سیل

اسلام آباد:تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے طوفان الاقصیٰ ملین مارچ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوگئے ہیں۔تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) نے 5 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیض آباد سے شاہراہ دستور تک طوفان الاقصیٰ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ طوفان الاقصیٰ ملین مارچ میں شرکت …

مزید پڑھیں »