منگل , 23 اپریل 2024

پاکستان

متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 25 ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کا عندیہ

ابو ظہبی / اسلام آباد: متحدہ عرب امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقا ت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان …

مزید پڑھیں »

آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دلاکر معلومات تک براہ راست رسائی لے لی، وزیر نجکاری کا انکشاف

اسلام آباد: وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے اسٹیٹ بینک کو خود مختاری دلانے کا مقصد ان معلومات تک براہ راست رسائی حاصل کرنا تھا جو وفاقی حکومت عالمی قرض دہندہ کے ساتھ شیئر کرنے سے گریزاں تھی۔ فواد حسن فواد کا چونکا دینے والا یہ بیان گزشتہ سال …

مزید پڑھیں »

فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت دے دی۔ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کو جیل میں سہولیات اور وکلا و فیملی ارکان سے ملاقات کی اجازت دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ر انوار الحق پیش ہوئے اور بتایا کہ فواد چوہدری کو جیل …

مزید پڑھیں »

انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

پشاور ہائیکورٹ نے انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈوکیٹ جنرل اور درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ہم نے عدلیہ …

مزید پڑھیں »

اڈیالا جیل کے باہر بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے بازی

راولپنڈی: اڈیالا جیل آمد پر ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگا دئیے۔راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں 190 ملین پاؤنڈ القادریونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے چئیرمین کی اہلیہ عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں تو درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی …

مزید پڑھیں »

عمران خان مقدمات کے باعث جیل میں ہیں، ہمارا لینا دینا نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی شکایت پر کہ پارٹی چیئرمین ضمیر کے قیدی ہیں پر سرد مہری دکھاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وہ سائفر سمیت مختلف مقدمات کے باعث جیل میں ہیں ہمارا اس سے کوئی سروکار نہیں۔ تحریک انصاف کی طرف سے 24نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر موقف دیتے ہوئے الیکشن کمشن کا تحریک انصاف …

مزید پڑھیں »

چوہدری سرور پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کے خواہشمند

لندن: پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل-ق) کے چیف آرگنائزر، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور ایک بار پھر پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک کامیابی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ چوہدری سرور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے …

مزید پڑھیں »

نگران وزیراعظم نے سینیٹر اسحاق ڈار کو قائد ایوان سینیٹ نامزد کر دیا

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق نے سینیٹر اسحاق ڈار کو قائد ایوان سینیٹ نامزد کر دیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ میں حکومتی چیف وہیپ مقرر، سلیم مانڈوی والا کا عہدہ وزیر مملکت کے برابرہوگا، پیپلزپارٹی نے اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان نامزدگی پر اعتراض عائد کیا۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ جب شہبازشریف وزیراعظم …

مزید پڑھیں »

خیبرپختونخوا: مختلف اضلاع میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن پر پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد کارکنان گرفتار

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ورکرز کنونشنز کا انعقاد کیا، سوات اور دیر بالا میں پولیس نے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک روز قبل اپر دیر میں پارٹی کنونشن کے انعقاد پر پی ٹی …

مزید پڑھیں »

سرکاری سکیم کے تحت حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

اسلام آباد:سرکاری سکیم کے تحت حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے، مقررہ تعداد …

مزید پڑھیں »