جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان

ورلڈکپ؛ جنوبی افریقا نے سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

نئی دہلی:آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔چنائی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 271 رنز کا مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47 اوورز میں پورا کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 91 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر …

مزید پڑھیں »

سانحہ 9 مئی، عمران خان اور شاہ محمود کا تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون سے انکار

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے نو مئی واقعات کی تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق نو مئی واقعات کی تفتیش کیلیے فیصل آباد سمیت تین اضلاع کی تفتیشی ٹیمیں عمران خان سے پوچھ گچھ کیلیے اڈیالہ جیل پہنچیں۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے 3 …

مزید پڑھیں »

پاک افغان سرحد پر پاسپورٹ، ویزا شرط، دونوں ممالک کے تاجر پریشان

چمن: افغانستان اور پاکستان کے درمیان آمد ورفت کے لیے پرمٹ کے بجائے پاسپورٹ اور ویزا استعمال کرنے کی شرط پر دونوں ملکوں کے تاجر پریشان ہیں۔ایک امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اس فیصلے سے سب سے زیادہ نقصان چمن کے ان چھوٹے تاجروں کو ہوا جو دونوں ملکوں کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر کاروبار …

مزید پڑھیں »

وزیرستان میں بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید

پشاور: خیبرپختونخوا میں دو واقعات میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے جنہیں سیکیورٹی فورسز …

مزید پڑھیں »

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی

نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرتے ہوئے محصور غزہ تک امدادی رسائی اور اس کے شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ عرب ممالک کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کا …

مزید پڑھیں »

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم نے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک ماہ نوٹس کی شرط سے رعایت دے دی گئی، ڈاکٹر توقیر شاہ 31 اکتوبر کو پرنسپل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر …

مزید پڑھیں »

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔عدالت عالیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد 16 اکتوبر کو فیصلہ کیا تھا۔ جمعہ کو، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے …

مزید پڑھیں »

(ن) لیگ کا پوری قوت سے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پوری قوت کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی قائد نواز شریف نے پارٹی کو بھرپور تیاریوں اور نو نکاتی ایجنڈے کے تحت انتخابی منشور تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے اور تمام وسائل استعمال …

مزید پڑھیں »

غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹرز میں رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف یکم نومبر کے بعد کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انہیں گرفتار کرکے جیلوں کے بجائے ہولڈنگ سینٹر میں رکھا جائےگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ یکم نومبر غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو دی …

مزید پڑھیں »

نوجوان ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کا مقابلہ کریں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دانشوروں اور سول سوسائٹی کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری عوام خصوصی طور پر نوجوان نسل ریاستی اداروں کے خلاف جاری پروپیگنڈہ کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ …

مزید پڑھیں »