جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے چار جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار سپاہی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اٹھارہ اور انیس اکتوبر کی رات شمالی اور جنوبی وزیرستان کے …

مزید پڑھیں »

نواز شریف کی آمد پر طیارے سے لاہور شہر پر پھول نچھاور کیے جائیں گے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی آمد پر سیسنا طیارے سے لاہور شہر پر پھول نچھاور کیے جائیں گے۔ن لیگ نے نجی فضائی کمپنی سے رابطہ کرلیا جبکہ نجی فضائی کمپنی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت بھی دے دی۔ 21 اکتوبر کو سیسنا طیارے لاہور شہر پر پھول نچھاور کرے گا۔ سی اے اے نے …

مزید پڑھیں »

پاکستان اور چین کا سٹریٹجک روابط اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

بیجنگ:  نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور چین کا سٹریٹجک روابط اور بین الاقوامی فورم پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ملاقات کے دوران تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی، وزیراعظم …

مزید پڑھیں »

صدر مملکت کا پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ

اسلام آباد:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا، صدر مملکت نے اسرائیل کے ہاتھوں اندھا دھند قتل عام کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی بربریت، غیر متناسب ردعمل میں ہزاروں بے …

مزید پڑھیں »

توشہ خانہ کیس: سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت کی ، نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عدالت کے …

مزید پڑھیں »

عابد باکسر قصور سے گرفتار، 7 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور

لاہور:پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو سرکاری رائفل چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔سی آئی اے سول لائنز کی ٹیم نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو قصور سے گرفتار کیا اور بعدازاں انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، ان کے خلاف تین تھانوں میں دہشتگردی سمیت دیگر …

مزید پڑھیں »

پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

اسلام آباد: پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا، آزمائشی ٹیسٹ کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے اور فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کے آپریشنلائزیشن کے ذریعے خطے میں اسٹریٹجک …

مزید پڑھیں »

عام انتخابات صرف ایک شخص کی وجہ سے روکے گئے ہیں، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کے روز سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حوالے سے واضح طور پر کہا کہ عام انتخابات صرف ایک شخص کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔ کراچی میں بلاول ہاؤس کے باہر سانحہ کارساز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …

مزید پڑھیں »

او آئی سی نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کو منظم ریاستی دہشتگردی قرار دیدیا

جدہ: تنطیم تعاون اسلامی ( او آئی سی ) نے اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے منظم ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کی دعوت پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت …

مزید پڑھیں »

شیخ رشید لاپتا کیس؛ پولیس کو 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے لاپتا ہونے کے کیس میں عدالت نے پولیس کو 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کے لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے، جس میں پولیس نے …

مزید پڑھیں »