جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان

ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیوں کیا؛ رضوان کے اقدام پر بھارتی چراغ پَا

نیو دہلی :قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب مین آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کرنے پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا چراغ پَا ہوگئے۔آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف ریکارڈ ساز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ غزہ کے مظلوم …

مزید پڑھیں »

سی پیک کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے پُر عزم ہیں: نگران وزیر اعظم

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعظم نے صدر شی جن پنگ کے وژن اور قیادت کی تعریف کی۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان قابل اعتماد دوست کے طور پر منفرد تعلقات ہیں، وزیراعظم نے دونوں ممالک کے …

مزید پڑھیں »

نوازشریف، جہانگیر ترین کو فائدہ نہیں پہنچے گا، ریویو میں جاسکتے ہیں: قانونی ماہرین

اسلام آباد: قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور جہانگیر ترین کو فیصلے کا فائدہ نہیں پہنچے گا، ریویو میں جاسکتے ہیں۔ماہر قانون راجہ عامر عباس نے کہا کہ فیصلہ بنیادی طور پر بہت اہم ہے، وکلاء تنظیمیں اپیل کا حق مانگ رہی تھیں، نوازشریف کو اس فیصلے سے کوئی فائدہ …

مزید پڑھیں »

میاں نوازشریف ہیتھرو ایئرپورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئے

لندن:  سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف ہیتھرو ایئرپورٹ سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئے۔میاں نواز شریف کے ہمراہ ان کے فیملی ممبران، قریبی رفقاء بھی موجود ہیں، میاں نواز شریف فلائیٹ نمبر SV 116 سے جدہ کے لئے روانہ ہوئے، میاں نوازشریف وی آئی پی لانچ سے جہاز تک پہنچے۔ مسلم لیگ ن کے …

مزید پڑھیں »

شیخ زکزاکی تہران پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

تہران:نائجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کا طیارہ چند منٹ قبل امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔چند منٹ قبل نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو لے آنے والا جہاز امام خمینی ایئرپورٹ پر اترا۔ اس رپورٹ کے مطابق افریقی شیعوں کے رہنما کے استقبال کے لیے عوام کی ایک اچھی تعداد …

مزید پڑھیں »

قانون نہ ہونے سے بہتر تھا ہم مقبوضہ کشمیر میں ہوتے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ قانون نہ ہونے سے بہتر تھا ہم مقبوضہ کشمیر میں ہوتے۔نور زمان نامی شہری کے لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے کی، جس میں ایس ایچ او حیات آباد اور تاتارا عدالت کے طلب …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسے کی اجازت کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور: تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں لاہورہائی کورٹ سے لاہور کے لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 5 روز قبل …

مزید پڑھیں »

الیکشن کمیشن کا عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کےلیے الیکشن کمیشن نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ سیکورٹی کے بہانے باقی عدالتوں میں …

مزید پڑھیں »

سپریم کورٹ پورا ادارہ اور ٹائی ٹینک ہے ایک دم کیسے ادھر اُدھر موڑا جا سکتا ہے؟ جسٹس یحییٰ

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے کے خلاف کیس کی سماعت شروع ہوگئی، اٹارنی جنرل کی جانب سے دلائل دیے جا رہے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کر رہی ہے۔ اٹارنی جنرل نے روسٹم پر آکر اپنے دلائل میں کہا کہ تحریری جواب کی بنیاد پر دلائل …

مزید پڑھیں »

سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں ںے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے …

مزید پڑھیں »