جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان

8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 18 برس بیت گئے

اسلام آباد: 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 18 برس بیت گئے۔پاکستانی قوم اس سلسلے میں آج اپنے پیاروں کی برسی منا رہی ہے، خوفناک زلزلہ آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے، زلزلے نے لمحوں میں بستیاں زمین بوس کر دی تھیں۔ 8 اکتوبر 2005 کو آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں قیامت صغریٰ برپا کرنے والے 7.6 …

مزید پڑھیں »

کراچی؛ شہری ستمبر میں 207 گاڑیوں، 5 ہزار 399 موٹرسائیکلز، 2 ہزار 464 فونز سے محروم

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرائمز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی اور قتل غارت و گری کی وارداتوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی بدستور جاری رہا۔ رواں سال 21 اگست کو نئے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ جبکہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا …

مزید پڑھیں »

عالمی بینک؛ 50 ہزار سے کم تنخواہ پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز واپس

اسلام آباد: عالمی بینک نے 50 ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والے افراد پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز واپس لے لی۔عالمی بینک نے اپنی تجویز واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تجویز 2019 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر جاری کی گئی تھی، جس کو حالیہ مہنگائی اور لیبر مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ …

مزید پڑھیں »

نواز شریف ملک سے غیر قانونی طور پر بھاگ کر نہیں گئے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک سے غیر قانونی طور پر بھاگ کر نہیں گئے۔مرتضیٰ سولنگی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا نگران حکومت کا کام نہیں، الیکشن کمیشن جس تاریخ کا اعلان کرے گا، اس پر انتخابات ہوں گے۔ مرتضیٰ سولنگی …

مزید پڑھیں »

فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں، صدرمملکت

اسلام آباد: صدرمملکت نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں۔عارف علوی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق اور عوام پر غاصبانہ قبضے اور ظلم و ستم کی مذمت کے بغیر امن کی طرف پیش رفت ممکن نہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ فلسطینیوں کی زمین کے مسلسل …

مزید پڑھیں »

سوات: امجد علی سمیت پی ٹی آئی کے 8 گرفتار رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرامجد علی سمیت 8 رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجدعلی سمیت 8 گرفتار رہنماؤں کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ گرفتاری کے وقت تمام پی ٹی آئی رہنما بینکوٹ کارنر میٹنگ میں موجود تھے۔پولیس نے تحصیل چیئرمین کاشف علی، یوسی …

مزید پڑھیں »

خیبرپختونخواہ سے دھماکا خیزمواد راولپنڈی منتقل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور:خیبرپختونخوا سے دھماکا خیزمواد راولپنڈی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 2 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔‏تھانہ ٹیکسلا پولیس نے گاڑی سے دھماکہ خیزمواد برآمد کرتےہوئے 2 افراد کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اقبال اورعامرشہزاد شامل ہیں، ملزمان خیبرپختونخوا سے دھماکاخیزمواد لےکرراولپنڈی میں داخل ہوئے۔اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں »

پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد : افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی گئی، جن میں ٹائرز، چائے پتی، کاسمیٹکس ، بادام ، تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر وغیرہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت پاکستان سے دو سو بارہ اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگادی۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ …

مزید پڑھیں »

جلاؤ گھیراؤ مقدمات: خدیجہ شاہ کی 2 درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی دو درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 10 اور 11 اکتوبر کو ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین سے حتمی …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صداقت علی عباسی گھر پہنچ گئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی گھر پہنچ گئے ہیں۔تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی 25 دن بعد گھر پہنچے ہیں، صداقت علی عباسی تھانہ آر اے بازار میں درج 9 مئی کے واقعات کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی …

مزید پڑھیں »