اتوار , 18 اگست 2019

پاکستان

کرتارپورراہداری: پاکستان میں 60 فیصد مکمل، بھارتی تاخیری حربے جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرتارپورراہداری کا60 فیصدکام مکمل جبکہ بھارت میں کام سستی کا شکار ہوگیاہے۔بھارتی تاخیری حربوں کے باعث مشترکہ لائحہ عمل اورقوانین نہ بنائے جانے پردنیا بھر میں مقیم سکھ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے حالیہ بجٹ میں راہداری کی تعمیرکیلیے 100کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویزدی جبکہ مجموعی لاگت 1200 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ …

مزید پڑھیں »

’عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے‘، بلاول، مریم ملاقات میں اتفاق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت کو بہت مواقع دیے کہ وہ عوام دوست بجٹ پیش کرے، مریم نواز سے ملاقات کے دوران یہ طے پایا ہے کہ ’اب حکومت جاتی ہے تو جائے، عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے‘۔جاتی امرا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) …

مزید پڑھیں »

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، اہم تقرریاں اور تبادلے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کی اہم تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کردیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کے ایک ترجمان کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو تبدیل کرکے کورکمانڈر گوجرانوالا تعینات کر دیا گیا …

مزید پڑھیں »

جاتی امرا میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات ؛سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی دعوت پر ان سے ملاقات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رائے ونڈ میں جاتی امرا پہنچ گئے۔پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ پارٹی کے دیگر رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضیٰ …

مزید پڑھیں »

ورلڈ کپ ٹاکرا؛ ترجمان پاک فوج کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ 2019 کا سب سے بڑامقابلہ آج ہونے جارہا ہے اس سنسنی خیز مقابلے پر صرف پاک بھارت کرکٹ شائقین کی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نظریں جمی ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان میچ نہیں بلکہ جنگ ہوتی ہے۔پاک بھارت مقابلہ تو آج ہونے جارہا ہے لیکن اس کی تیاریاں گزشتہ کئی روز سے جاری ہیں …

مزید پڑھیں »

مانچسٹر میں دنیا کو دکھا دیں گے، کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، مشال ملک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ جیت پاکستان کی ہو گی، جشن منائیں گے اور مٹھائی بھی بٹے گی۔تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پاکستان کی حمایت کریں گے۔مشال ملک نے کہا کہ مانچسٹر میں دنیا کو دکھا …

مزید پڑھیں »

حیدر آباد میں مقامی اخبار کا صحافی ’قتل‘

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حیدرآباد میں کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں صحافی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ڈیلی کاوش اخبار سے وابستہ الیاس وارثی کی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی۔بتایا گیا کہ 50 سالہ الیاس وارثی کے سر پر تیز دھار چیز کا گہرا زخم بھی تھا۔متقول صحافی کے بیٹے حسنین نے پریس کلب …

مزید پڑھیں »

حکومت کا ترکی میں 50 ہزار غیر قانونی تارکین کو واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ترکی میں 50 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سات رکنی ٹیم ترک جیلوں میں قید غیر قانونی پاکستانی تارکین کی شہریت کی جانچ پڑتال کرے گی۔حکومت نے ترکی سے غیر قانونی تارکین وطن پاکستانیوں کی واپسی کے لیے سات رکنی ٹیم ترکی بھجوانے …

مزید پڑھیں »

’ریلوکٹے‘ چھوڑو اسپیشلسٹ کھلاؤ، عمران خان کا سرفراز احمد کو پیغام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے کپتان اور ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بھارت کے خلاف میچ بغیر کسی دباؤ کے کھیلنے اور اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا …

مزید پڑھیں »

حکومت ذہنی معذور قیدی کی سزائے موت روکے، جے پی پی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی قانونی تنظیم جسٹس پروجیکٹ آف پاکستان (جے پی پی) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ذہنی معذور قیدی کی سزائے موت روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔جے پی پی نے بتایا کہ راولپنڈی کی سیشن عدالت نے ذہنی معذور قیدی کی سزائے موت کے لیے وارنٹ جاری کردیئے ہیں جس کے تحت …

مزید پڑھیں »