جمعہ , 19 جولائی 2019

پاکستان

ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے غربت مٹاؤ مہم مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ میں ایک رکن کامزید اضافہ ہو گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم ہوں گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل …

مزید پڑھیں »

رمضان کے بعد حکومت مخالف تحریک چلائیں گے،آصف زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری نے رمضان کے بعد حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا حکومت مخالف تحریک پارلیمنٹ نہیں، سڑکوں پر چلائیں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتی، بلاول بی بی شہید کا بیٹا ہے، انگاروں پر چلے گا، ماضی اور …

مزید پڑھیں »

اثاثہ جات کیس : عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منظور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں علیم خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کو ایک ایک کروڑ روپے کے دومچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ …

مزید پڑھیں »

کالعدم جماعت الدعوة کے نائب امیر عبدالرحمان مکی گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں کی گئی جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا …

مزید پڑھیں »

صدر مملکت کے دستخط کے بعد ملک بھر میں ایمنسٹی اسکیم نافذ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق ‘ ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس 2019’ پر دستخط کردیے جس کے بعد اس کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں ہوگیا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیم کا اطلاق 30 جون 2018 تک حاصل کیے گئے غیراعلانیہ اثاثہ جات پر ہوگا۔اسکیم کے تحت اندرون ملک …

مزید پڑھیں »

شانگلہ : غیرت کے نام پر خواتین سمیت 3 افرادکا قتل

شانگلہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کی تحصیل شانگلہ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک شخص نے اپنی بیٹی اور اہلیہ سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔تہرے قتل کا واقعہ تحصیل شانگلہ میں ماخوئی کے علاقے شیکو لائی میں پیش آیا۔چاؤگاہ تھانے کے ایس ایچ او بخت حلیم نے ڈان کو بتایا کہ مقامی افراد کی جانب سے پولیس …

مزید پڑھیں »

پاکستانی سفیر نے عرب نیوز کی خبر کو من گھڑت قرار دے دیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران میں متعین پاکستان کی سفیر نے ایران پاکستان گیس منصوبے کے بارے میں عرب نیوز کی خبر کو جھوٹ اور سازش پر مبنی قرار دیا ہے۔ پاکستانی کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے تہران میں منعقدہ عالمی قرآن کانفرنس کے موقع پر سحر اردو ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پاکستان گیس …

مزید پڑھیں »

کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے؟ سپریم کورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے؟۔سپریم کورٹ میں شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تو راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ گرلزگائیڈ کی وکیل عدالت میں پیش ہوئیں۔ وکیل عائشہ حامد نے کہا …

مزید پڑھیں »

پیپلز پارٹی نے حکومت کی ایمنسٹی سکیم مسترد کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی منظوری کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان وہی سب کررہے ہیں جس پر ماضی میں تنقید کرتے تھے۔پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ ایمنسٹی سکیم …

مزید پڑھیں »

امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے: مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز نے کہا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آتی، فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے، ہمارے خلاف کچھ نہیں نکلا، مگر آپ کیخلاف تو انبار لگے ہیں۔ دوسری جانب پشاور میں امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری …

مزید پڑھیں »