اتوار , 15 ستمبر 2019

پاکستان

حکومت نے بی این پی مینگل کو منالیا، اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کو منالیا جس کے بعد اس نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس آج ہونے جارہی ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن نے حکومتی …

مزید پڑھیں »

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے نئے منصوبے پر دستخط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور یورپین یونین نے اپنے اسٹریٹجک انکیجمنٹ پلان (ایس ای پی) پر دستخط کردیے، جس سے دونوں فریقین کے درمیان بہتر تعاون اور مضبوط تعلقات کے لیے فریم ورک فراہم ہونے کی امید ہے۔ ایس ای سی پر دستخط کی تقریب برسلز میں منعقد ہوئی، جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یورپین یونین کی اعلیٰ …

مزید پڑھیں »

نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے کسی بھی ملک نے بات نہیں کی، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں زیرحراست سابق وزیراعظم نواز شریف کو ’نکلنے کا محفوظ راستہ‘ دینے کے لیے کسی بھی ملک نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاؤس میں حکمراں جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمنٹری کمیٹی کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر بعض شرکاء …

مزید پڑھیں »

جے یو آئی (ف) کی میزبانی میں اپوزیشن کی کثیرالجماعتی کانفرنس آج ہوگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی-ف) کی میزبانی میں اپوزیشن کی کثیرالجماعتی کانفرنس آج ہوگی، جس میں شرکت کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اپنے وفود کا اعلان کردیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ممکنہ طور پر حکومت مخالف احتجاجی تحریک کو ایک پلیٹ فارم سے شروع کرنے کے …

مزید پڑھیں »

لورالائی: پولیس لائنز میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، 3 حملہ آور ہلاک

بلوچستان(مانیٹرنگ ڈیسک) لورالائی میں پولیس نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا جبکہ 2 خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، تاہم اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گرد پولیس لائنز کے مرکزی دروازے سے داخل ہوئے، تاہم وہاں موجود ایک دہشتگرد کو فائرنگ …

مزید پڑھیں »

‘جیوری پر تحفظات کے باوجود ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل کریں گے‘

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اب تک اٹھائے گئے اقدامات ’سیاسی خواہش کی عکاسی‘ ہے۔ واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس جیوری کی شفافیت پر تحفظات ہیں جو …

مزید پڑھیں »

الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی؛ وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تعیناتی سے متعلق …

مزید پڑھیں »

نندی پور ریفرنس: بابر اعوان بری، پرویز اشرف کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نندی پور ریفرنس میں احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کو بری کر دیا جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔احتساب عدالت میں دائر کردہ ریفرنس میں ملزمان پر نندی پور منصوبے میں تاخیر کر کے قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ …

مزید پڑھیں »

گرفتاری ہمارا زیور ہے، گرفتاری سے کون ڈرے گا: فریال تالپور

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کا کہنا ہے کہ گرفتاری ہمارا زیور ہے اور گرفتاری سےکون ڈرے گا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فریال تالپور کو اُن کی رہائش گاہ سے پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا۔ فریال تالپور کے استقبال کے …

مزید پڑھیں »

سی ٹی ڈی کی گوجرانولہ میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) یونٹ نے گوجرانولہ سے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گوجرانولہ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت گردوں …

مزید پڑھیں »