جمعرات , 18 اپریل 2024

پاکستان

شیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ مل گیا

اسلام آباد:سینئر وکیل اور رہنما پی ٹی آئی شیر افضل خان مروت کو پاکستان تحریک انصاف کا سینئر نائب صدرمقرر کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، خیال رہے کہ شیر افضل خان مروت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بھی ہیں۔اس کے علاوہ پی ٹی …

مزید پڑھیں »

کراچی: ہمدرد یونیورسٹی ہاسٹل سے نوجوان طالب علم کی لاش بر آمد

کراچی:کراچی میں منگھو پیر پولیس تھانے کی حدود میں قائم ایک نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل کے کمرے میں ایک نوجوان طالب علم مردہ حالت میں پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو پولیس نے بتایا کہ مرنے والے 20 سالہ طالب علم کی شناخت امن کمار کے نام سے ہوئی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کم از کم …

مزید پڑھیں »

مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آغاز نواز شریف کے مقدمات پر منحصر

لاہور:پیپلز پارٹی ملک بھر میں ریلیاں نکال کر ایک جارحانہ انتخابی مہم کا آغاز کر چکی ہے، تاہم اس کی سابقہ اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن) نے اپنی انتخابی مہم کے آغاز کو پارٹی سربراہ نواز شریف کے ان تمام کیسز میں کلیئر ہونے سے جوڑ دیا جن کا وہ سامنا کررہے ہیں۔ دوسری جانب ڈان اخبار کی رپورٹ کے …

مزید پڑھیں »

مشورہ ہے شہری جلد لائسنس بنا لیں، اس کی فیس بڑھنے لگی ہے: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پانچویں خدمت مرکز تزئین و آرائش کے بعد کھل چکا ہے، شہریوں کو مشورہ ہے جلد لائسنس بنا لیں، اس کی فیس بڑھنے لگی ہے۔5 ویں خدمت مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ خدمت مراکز پر لمبی لائنیں تھیں ،اچھی …

مزید پڑھیں »

سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود کو منگل کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد:آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو منگل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری ، خالد یوسف عدالت کے …

مزید پڑھیں »

عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان، بشریٰ بی بی ، فرح گوگی، مراد سعید ، علی امین گنڈا پور ، شیخ رشید سمیت 29 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش کی گئی۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا …

مزید پڑھیں »

تحریک انصاف کا نشان بلا رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کیخلاف دائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ جمعرات دن بارہ بجے سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کیلیے بلے کا نشان برقرار رکھنے یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ جمعرات آج دوپہر بارہ بجے سنایا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے وکیل …

مزید پڑھیں »

بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس: نگراں وزیرِ اعظم طلب

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کے کیس میں آئندہ سماعت پر نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ میں بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق 55 لاپتہ بلوچ طلباء …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی ’اجازت‘ کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ کی حکومت، الیکشن کمیشن کو تنبیہ

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دی گئی تو وہ وضاحت کے لیے نگران وزیر اعلیٰ اور چیف الیکشن کمشنر کو طلب کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت کی جانب سے صوبائی حکومت اور مانسہرہ کی ضلعی …

مزید پڑھیں »

خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو تھانوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سراؤں کی پولیس میں تعیناتی اور تھانوں میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پشاور میں خواجہ سراء کمیونٹی کی مسائل کو حل کرنے لئے پہلا ٹرانس ڈیسک گلبہار پولیس اسٹیشن میں بنا دیا گیا جہاں تعلیم یافتہ خواجہ سرا تعینات ہوگا، ڈیسک پر تعیناتی کے لئے پشاور پولیس نے خواجہ سرا …

مزید پڑھیں »