جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان

آئین میں 90 روز میں انتخابات کرانا لازم ہے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد:  سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا آئین میں 90 روز میں انتخابات کرانا لازم ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا گیا عام انتخابات کرانے کی مدت پر شک کیا، آئین میں سو یا ایک سوبیس روز کی کوئی گنجائش موجود ہے، آئین میں تو شاید نوے روز میں ہی انتخابات کرانا لازم ہیں تو پھر بلاول …

مزید پڑھیں »

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی 10 نامزد مقدمات میں گنہگار قرار

اسلام آباد:سانحہ نو مئی کے سلسلہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کر لی، ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 نامزد مقدمات میں گنہگار قرار دے دیا۔ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف …

مزید پڑھیں »

کارکن استقبال کی تیاری کریں، نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئینگے: شہباز شریف

لندن: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ محسن عوام …

مزید پڑھیں »

مسائل کا حل عوامی راج ہے، منتخب نمائندوں کو اسلام آباد میں بٹھائیں گے: بلاول بھٹو

شکارپور:  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مسائل کا حل عوامی راج ہے، عوام کے منتخب نمائندوں کو اسلام آباد میں بٹھائیں گے۔دورہ شکارپور کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے، …

مزید پڑھیں »

پی ٹی آئی کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں ہے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل ’دنیا ٹی وی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران 9 مئی کے واقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ’شرپسندوں‘ نے انتشار …

مزید پڑھیں »

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے کے کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر …

مزید پڑھیں »

ڈی سی اسلام آباد نے پرویز الہٰی کیخلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ایم پی او آرڈر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔ اس حوالے سے …

مزید پڑھیں »

190 ملین پاؤنڈز سکینڈل: شیخ رشید کا نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار

راولپنڈی:190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کو طلبی کے نوٹس پر جوابی خط ارسال کر دیا۔ سابق وفاقی وزیر کی جانب سے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس کا کچھ …

مزید پڑھیں »

بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھی ہیں۔سپریم کورٹ نے کرنل (ر)آزاد منہاس اور کرنل(ر)عنایت اللہ کی سزائؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو دو، عنایت اللہ کو چار سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔ …

مزید پڑھیں »

فواد حسن فواد نگراں وفاقی کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فواد حسن فواد کو نگراں وفاقی کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر کر دیا۔صدر مملکت نے تقرری نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 224 (1a) کے تحت فواد حسن فواد کی تقرری کی۔سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے …

مزید پڑھیں »