جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کیلیے خلاف تمام شواہد و ثبوت پیش

کراچی: سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کنندہ نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف درج شکایت پر تمام ثبوت و شواہد پیش کردیے جبکہ کونسل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو بدھ 22 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات کے معاملے پر اجلاس آج …

مزید پڑھیں »

نواز شریف کی فضل الرحمان کے گھر آمد، انتخابات سے متعلق بات چیت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ دونوں کے درمیان سیاسی معاملات، انتخابات، فلسطین اور دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف تعزیت کرنے آئے تھے، …

مزید پڑھیں »

عمران خان پر سائفر کیس بنانے کا مقصد انہیں سزائے موت دینا ہے، علیمہ خان

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے دوبارہ کہا ہے کہ ڈونلد لو اور باجوہ نے مل کر ان کی حکومت گرائی، یہ ملک کے خلاف سازش تھی، علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پر سزائے موت کا کیس بنادیا گیا ہے مقصد انہیں موت کی سزا دینا ہے۔ اڈیالہ …

مزید پڑھیں »

بلاول چند روز میں مان جائیں گے کہ اگلی حکومت ن لیگ کی ہے، رانا ثنا اللہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کچھ دن پہلے بلاول پیپلزپارٹی کی حکومت کے آنے کا دعویٰ کرتے رہے، اب وہ مخلوط حکومت کی بات کر رہے ہیں لیکن اگلے چند دنوں میں وہ مان جائیں گے کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی آ رہی …

مزید پڑھیں »

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل منظور، جیل ٹرائل کالعدم قرار

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئر مین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل …

مزید پڑھیں »

تاریخ میں پہلی بار گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب

گوجرانوالہ: تاریخ میں پہلی بار گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہو گا، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ 5 واں ڈویژن ہے جہاں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء، …

مزید پڑھیں »

سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 نومبر تک ملتوی

راولپنڈی:چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ کیس کی سماعت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) …

مزید پڑھیں »

نواز شریف کا پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کا نوٹس

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کا نوٹس لے لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے دونوں صوبوں کے رہنماؤں کو آپس کے اختلافات فوری ختم کرنے کی ہدایت کی اور دونوں صوبوں کے دورے اختلافات ختم کرانے سے مشروط کردیے۔ نواز شریف نے پارٹی کی صوبائی تنظیموں …

مزید پڑھیں »

اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھت سے گر کر رینجراہلکار جاں بحق

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کی چھت پر جاتے ہوئے رینجر کا اہلکار پھسل کر نیچے گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ذرائع کے مطابق رینجر اہلکار اسلام آباد ہائیکورٹ کی دوسری منزل سے نیچے گر کر انتقال کرگیا۔ رینجر اہلکار کے گرنے کا واقعہ شام کے وقت ڈیوٹی تبدیلی کے وقت پیش آیا، رینجر اہلکار دوسری منزل سے نیچے …

مزید پڑھیں »

سائفر کیس؛ شاہ محمود کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالتوں نے حقائق کا درست جائرہ نہیں …

مزید پڑھیں »