ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان

ایس آئی یو ٹی میں کرونا کی تشخیص کا عمل رک گیا

کراچی: سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس ختم ہو گئیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس آئی یو ٹی میں کرونا وائرس کی تشخیص کا عمل عارضی طور پر رک گیا ہے، طبی ادارے میں وائرس کی تشخیصی کٹس ختم ہو چکی ہیں۔انتظامیہ ایس آئی یو ٹی کے مطابق …

مزید پڑھیں »

جامعہ الازہرمصر کا باجماعت نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی سے متعلق فتویٰ جاری

اسلام آباد: کرونا وائرس کے پیش نظر جامعہ الازہر مصر نے باجماعت نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی سے متعلق فتویٰ جاری کردیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ الازہر مصر نے باجماعت نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی سے متعلق فتویٰ جاری کیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جامعہ الازہر سے رہنمائی کی درخواست کی …

مزید پڑھیں »

نوشہروفیروز، مسلح افراد کا گاؤں ایوب لاشاری پر حملہ، 6 افراد جاں بحق

نوشہروفیروز: نوشہروفیروز کے علاقہ ہالانی تھانہ کی حدود میں 8سے زائد مسلح افراد نے گاؤں ایوب لاشاری پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2حملہ آوروں سمیت 6افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ رشتہ کے تنازع کے سبب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے قریب ہالانی تھانہ کی حدود میں 8 سے زائد مسلح افراد …

مزید پڑھیں »

حکومت پر قطر کیساتھ ایل این جی معاہدہ ختم کرنے کیلیے دباؤ

اسلام آباد: کورونا وائرس کے سبب عالمی سطح پر گیس اور تیل کی قیمتوں میں انتہائی کمی کے بعد حکومت پاکستان پر مختلف حلقوں کی جانب سے دباؤ بڑھ رہا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کے طویل المیعاد مہنگے معاہدے کو زبردستی ختم کردیا جائے ۔سرکاری عہدیداروں نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ …

مزید پڑھیں »

لاہورمیں ٹینکرپھٹنے سے دھماکہ؛ 7 افراد زخمی

لاہور: شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹنے سے پٹرول پمپ مکمل جل گیا تاہم 7 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے علاقے شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی جب کہ پٹرول پمپ مکمل جل گیا۔ پمپ کے ارد گرد کھڑی موٹرسائیکلیں، رکشے اورگاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ پٹرول پمپ کے ملحقہ ریسٹورنٹ مکمل …

مزید پڑھیں »

راجن پور میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 5 دہشتگرد گرفتار، 2 بم برآمد

راجن پور: (دنیا نیوز) راجن پور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، عربی ٹبہ روجھان روڈ کے قریب بم کی اطلاع بم ڈسپوزل سکواڈ اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 اور 5 کلو وزنی 2 بڑے بم برآمد کر لئے گے، بلوچ لبریشن آرمی کے 3 مزید دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کی نشاندہی پر …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کا پلازما علاج کےلیے استعمال کرنے پر غور

کراچی: چین اور امریکا کے بعد اب پاکستانی حکومت نے بھی کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثرہ افراد کے علاج کےلیے اس بیماری (کووِڈ 19) سے صحت یاب ہوجانے والے افراد کا بلڈ پلازما استعمال کرنے پر مشاورت شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ اس بارے میں سب سے پہلی خبر ’’ایکسپریس نیوز‘‘ نے 16 فروری 2020 کے روز شائع …

مزید پڑھیں »

مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی سے متعلق حکومت تذبذب کا شکار

وزارت مذہبی امور اور اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) جمعرات سے علمائے کرام کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت کا آغاز کرے گی کہ کیا نوول کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جہاں ملک میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے وہاں نماز گھروں میں ادا کی جاسکتی ہے؟ایک جانب وائرس سے لڑتے تقریباً تمام مسلمان ممالک نے کسی …

مزید پڑھیں »

ملتان: خلیجی ممالک سے آنیوالے 95 افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا

ملتان: ایران اور خلیجی ممالک سے آنے والے 95 افراد کو سراغ لگاکر انہیں آئسولیٹ کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کےمطابق تمام افراد ایران اور خلیجی ممالک سے تحصیل شجاع آباد آئے تھے  اور گزشتہ 15 روز کے دوران مختلف اوقات میں بغیر اسکریننگ کرائے اپنے گھروں کو پہنچے تھے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مقامی لوگوں کی مدد سے ضلعی انتظامیہ نے …

مزید پڑھیں »

کرونا کیخلاف جنگ، چین نے پاکستان کیساتھ دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

اسلام آباد : کوروناوائرس کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کی مدد میں پیش پیش ہے ،چین نے پاکستان کیلئے این 95 سرجیکل ماسک سمیت دیگر سامان روانہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین نے پاکستان کیساتھ دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، چین آج پاکستان کے لئے این 95 سرجیکل ماسک بھجوائے گا ، …

مزید پڑھیں »