منگل , 23 اپریل 2024

افغانستان

خواتین و لڑکیوں کیخلاف تشدد میں اضافہ، طالبان حکومت کے خواتین مخالف 80 حکمنامے جاری

نیویارک: اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کے دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جبکہ افغان پارلیمنٹ کی سابق رکن فوزیہ کوفی نے انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے خواتین مخالف 80 حکم نامے جاری کئے ہیں ۔ افغان پارلیمنٹ کی سابق رکن فوزیہ کوفی نے افغان خواتین …

مزید پڑھیں »

افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی نے ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا

کابل:افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی نے ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امیرخان متقی عارضی طور پر ڈپٹی وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، امیرخان متقی داخلی وخارجی امور پر وزیر اعظم کے مشیرہوں گے۔ فیصلہ ڈپٹی وزیراعظم مولوی عبد الکبیر کی بیماری کے باعث کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق قائم …

مزید پڑھیں »

افغانستان کا نگراں وزیراعظم کے بیان پر ردعمل، ’پاکستان میں قیام امن کی ذمہ داری ہماری نہیں‘

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر افغانستان کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ’جس طرح امارت اسلامیہ افغانستان میں امن و استحکام چاہتی ہے اسی طرح پاکستان میں بھی امن چاہتی ہے‘۔ افغان حکومت (طالبان) کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’امارت اسلامیہ کسی کو …

مزید پڑھیں »

افغان مہاجرین کی مخصوص تعداد کو برطانیہ منتقل کیا جائے گا، برطانوی ہائی کمیشن

کراچی: برطانوی حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے مخصوص تعداد کو خصوصی پروازوں کے ذریعے افغان باشندوں کو لندن منتقل کیا جائے گا۔اس سلسلے میں بڑی پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب برطانوی ہائی کمشنر نے سول ایوی ایشن کی اعلیٰ قیادت …

مزید پڑھیں »

افغانستان میں پاکستانی طالبان پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات پر مسلح ہو کر نہ چلیں۔افغانستان میں طالبان حکومت کے ایک کمانڈر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج کے بعد سے کسی کو اسلحہ ساتھ رکھ کر نقل و حرکت کی اجازت نہیں …

مزید پڑھیں »

افغانستان کے شہر پل خمری میں مسجد امام زمان (ع) میں دھماکہ

کابل:افغانستان کے مقامی ذرائع نے ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے جو صوبہ بغلان کے شہر پل خمری میں ہوا۔افغانستان کے شہر بغلان کے مقامی ذرائع نے پل خمری شہر میں نمازیوں کے درمیان دھماکے کی اطلاع دی ہے۔ پل خمری شہر کے عوامی ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ واقعہ آج دوپہر کو پل خمری شہر کی …

مزید پڑھیں »

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،500 سے زائد افراد جاں بحق

کابل: ہفتے کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے افغانستان لرز اٹھا، جس کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر ہرات کے قریب تھا، زلزلے سے اب تک 500 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہيں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ مغربی افغانستان میں 6.3 شدت کے …

مزید پڑھیں »

دنیا میں منشیات کے پھیلاﺅ میں افغانستان کا بڑا کردار ہے، اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کا کہنا ہے کہ دنیا میں منشیات کے پھیلا میں افغانستان کا بڑا کردار ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے افیون انتہا پسند اور جرائم پیشہ گروہوں کے لیے اربوں ڈالرز کی کمائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ افغانستان کی افیون دنیا کے متعدد خطوں میں …

مزید پڑھیں »

نگران وزیر خارجہ سے افغان ہم منصب کی ملاقات، امن بارے درپیش چیلنجز پر گفتگو

تبت:  نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چین کے شہر تبت میں افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی امن اور استحکام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے نگران وزیرخارجہ جلیل عباس خود مختار تبت میں 4 سے 5 اکتوبر تک منعقد ہونے والے ٹرانس، ہمالیائی فورم برائے بین …

مزید پڑھیں »

پاکستان کا افغانیوں کی بےدخلی کا فیصلہ، طالبان کا شدید ردعمل سامنے آگیا

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پالیسی پر نظر ثانی کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کا یہ ردعمل نگراں حکومت کی جانب سے پاکستان کے افغان شہریوں …

مزید پڑھیں »