جمعہ , 14 مئی 2021

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،خاتون شہید، 9 شہری زخمی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جب کہ بچوں سمیت 9 شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوئی جن کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 9 شہری زخمی بھی ہوئے جن میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔بھارتی فوج کی جارحیت پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …