اتوار , 27 نومبر 2022

دھند اور سردی ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولز کی تعطیلات میں اضافہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب اور خیبر پختونخوا نے 6 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولز کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق دھند اور سردی کے باعث موسم سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تعطیلات چھ جنوری تک بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔تمام تعلیمی ادارے 7 جنوری کو کھلیں گے۔ تعطیلات میں توسیع سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو چھ جنوری تک بند رکھا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان کا پنڈی سے مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹ ہونے کیلئے ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مایوس ہوکر …