بدھ , 24 اپریل 2024

فلسطینی جدوجہد آئندہ چند برسوں میں مکمل کامیابی سے ہمکنار ہو جائے گی:آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات میں فرمایا: فلسطین قدرت کے ساتھ باقی رہےگا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آئندہ چند برسوں میں فلسطینی قوم کو مکمل کامیابی مل جائےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسئلہ فلسطین کے واضح معادلہ اور برابری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس معادلہ اور برابری کی بنیاد پر اگر مزاحمت جاری رہے گي تو فلسطینی عوام کی فتح یقینی ہے اور اب تک اسرائیل کا مقابلہ کرنے میں فلسطینی عوام کو اللہ تعالی نے کامیابی عطا کی ہے اور آئندہ چند برسوں ميں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فلسطینی عوام کو مکمل کامیابی نصیب ہوجائے گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسرائیل میں فلسطینی عوام کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے اسرائیل نے ایک بار 22 دن کی جنگ کے بعد جنگ بندی کی درخواست کی، پھر 8 دن بعد جنگ بندی کی درخواست کی اور حالیہ جنگ میں 48 گھنٹے کے بعد جنگ بندی کی درخواست کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج میں فلسطینی قوم کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

اس ملاقات میں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل جناب زیاد النخالہ نے ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کی بے دریغ حمایت پرشکریہ ادا کرتے ہوئے فلسطین کے تازہ ترین حالات کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …