بدھ , 6 دسمبر 2023

نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب نے اپیلیں تیار کرلیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی بریت کے خلاف اپیلیں تیار کرلی گئی ہیں، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز میں ماتحت عدالت کے خلاف اپیلیں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق العزیز ریفرنس کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائی کے لئے اپیلیں تیار کرلی گئیں، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز میں ماتحت عدالت کے خلاف اپیلئں تیار کرے گی، فلیگ شپ میں نواز شریف کی بریت جبکہ العزیزیہ میں 15 سال سزا کرنے کی اپیلئں تیار کی گئی ہیں.

چئیرمین نیب کی خصوصی ہدایت پر پراسیکیوٹر جنرل نیب کی نگرانی مئں فیصلے کے خلاف اپیلوں کی تیاری مکمل کی گئی ہے، العزیزیہ ریفرنس میں سزا 7 سال سے 15 سال کرنے کی اپیل میں ایون فیلڈ ریفرنس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …