لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر نیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن ’’انٹر پول‘‘ نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو گرفتار کرکے پاکستان لانے سے انکار کردیا ہے۔زرائع کے مطابق اب حکومت پاکستان امریکی حکومت سے ملزم کو پاکستان لانے کے لئے کوششیں کر ے گی کیونکہ انٹر پول نے دوسری مرتبہ انکار کیا ہے۔امریکی پالیسی کے مطابق سیاسی طور پر ملزمان کی تحویل نہیں دیتی اور حسین حقانی کے معاملے میں امریکی حکومت کا کوئی اقدام ناممکن نظر آتا ہے اس بارے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کو بتا دیا گیا ہے گزشتہ سال جنوری میں حسین حقانی کا کیس دوبارہ کھول دیا گیا تھامیمو گیٹ پٹیشن میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا اس ضمن میں حسین حقانی سے رابطہ کرکے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی مگر ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔
یہ بھی دیکھیں
سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی
کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …