لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل عارضہ قلب میں مبتلا، خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے پر جوہر ٹاون کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق، مولانا طارق جمیل کو ہارٹ اٹیک ہوا، معروف مذہبی سکالر کی انجوگرافی کی جائے گی، مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ہسپتال میں زیر علاج مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں۔