جمعرات , 8 جون 2023

تہران:مجمع التقریب بین المذاھب کے قائم مقام سربراہ جناب آیت اللہ موسیٰ موسوی سے امت واحدہ پاکستان کے وفد کی ملاقات

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) مجمع التقریب بین المذاھب کے قائم مقام سربراہ جناب آیت اللہ موسیٰ موسوی سے امت واحدہ پاکستان کے وفد و سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ایران کے اندر مختلف مذاھب کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آھنگی ، اتحاد و وحدت اور مشترکات کے فروغ کے لئے کی گئی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور پاکستانی مسلمانوں کو درپیش مشکلات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی کی سربراہی میں اعلی سطح کا ایک وفد ایران کے دورے پر موجود ہے۔اس وفد میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز صاحب بھی اس وفد میں شامل ہیں۔

اب تک اس وفد نے بین الملی ایران و پاکستان مشترکہ کانفرنس برائے شریعتِ اسلامی و قانون سازی میں شرکت کی ہے۔ اس کے علاوہ آج وفد نے مجمع التقریب بین المذاھب کے قائم مقام سربراہ جناب آیت اللہ موسوی سے ملاقات کی۔

یہ بھی دیکھیں

تحریک انصاف کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہوا، اعتزاز احسن

لاہور:سینیئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ووٹ بینک …