ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل سعودیہ سمیت،عرب ممالک کا اہم اتحادی ہے، نیتن یاہو

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل، ایران کے خلاف سعودیہ سمیت عرب ممالک کا انتہائی اہم اتحادی ہے۔صہیونی وزیر اعظم نے برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے دورے کے دوران گلوبو ٹی وی کو بتایا کہ اسرائیل، ایران کے خلاف سعودیہ سمیت عرب ممالک کا انتہائی اہم اتحادی ہے۔صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ خطے میں ایران کے خلاف اسرائیلی کوششیں عرب دنیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی وجہ بنیں ہیں۔

مستقبل میں ایرانی قیادت سے امن مذاکرات سے متعلق سوال پر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ایران ہمیں تباہ کرنے کے عزم پر قائم رہتا ہے تو میری طرف مذاکرات کے معاملے پر صاف انکار ہے۔مائیک پومپیو اور بنجمن نیتن یاہو شام سے امریکی فوج کے انخلا اور مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیے جانے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …