ہفتہ , 3 جون 2023

افغانستان: طالبان کا سیکورٹی فورسز پر حملہ، 23 سیکورٹی اہل کار ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے ایک صوبے میں تیل کے چھوٹے کنوؤں پر طالبان کے تباہ کن حملے میں افغان سیکورٹی فورسز کے 23 اہل کار ہلاک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات افغانستان کے صوبے سرِپل میں طالبان حملے میں تئیس اہل کار ہلاک جب کہ 20 سے زیادہ پولیس اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔ننگرہار میں داعش کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے تباہ کن حملے ضلع سیاد اور سرِپل کے مضافات میں کیے گئے۔

افغان فورسز اور طالبان کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا، طالبان کی طرف سے صوبے سرپل میں چھوٹے تیل کے کنوؤں کی حفاظتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

طالبان نے حملوں میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر قبضہ جما لیا، تاہم متعدد چوکیاں لوٹنے کے بعد طالبان نے خالی کر دی ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے صوبے سرپل کے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

دریں اثنا پیر ہی کو افغان فورسز نے صوبہ ننگرہار میں داعش کے خلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، صوبائی کونسل کے رکن اجمل عمر کا کہنا تھا کہ اسپیشل فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے یہ کارروائی کی۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے ایسے وقت میں تقریباً روز حملے ہو رہے ہیں جب کہ امریکا افغانستان میں 17 سالہ طویل جنگ سے مذاکرات کے ذریعے باہر نکلنا چاہ رہا ہے اور ہم سایہ ممالک طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترکیہ : نومنتخب صدررجب طیب اردگان آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

انقرہ :ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردگان آج دارالحکومت انقرہ میں عہدے کا حلف …