جمعہ , 14 مئی 2021

ملکی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور توانائی اور طاقت رکھتے ہیں، جنرل باقری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ایران اپنی زمینی، فضائی اور آبی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور توانائی رکھتا ہے۔ منگل کے روز جنوبی ایران کی بندرگاہ جاسک کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ مکران کے ساحلوں کی ترقی اور سرحدوں کا تحفظ ایران کی دفاعی اسٹریٹجی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں اور خاص سے طور سے آبی حدود کی حفاظت، مسلح افواج کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ ملک کی سمندری حدود سے گزرنے والے تمام تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ایرانی بحریہ کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ میجرجنرل باقری کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج کھلے سمندروں میں بحری قزاقی کا بھی کامیابی کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …