جمعہ , 29 ستمبر 2023

امت واحدہ پاکستان کے وفد کا ایران کے تاریخی مقامات کا دورہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امت واحدہ پاکستان کے وفد نےایران میں تاریخی مقامات کا دورہ کیا ہے جن میں میلاد ٹاور تہران،پارک آب و آتش،پارک طالقانی اورآزادی اسکوائر تہران وغیرہ شامل ہیں،وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایرانی کے تاریخی مقامات انتہائی خوبصورت اور اہمیت کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ امت واحدہ پاکستان کا وفد علامہ محمد امین شہیدی اورچیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز صاحب کی سربراہی میں ان دنوں ایران کے مطالعاتی دورے پر ہے جن میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور دانشور حضرات شامل ہیں۔وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم شخصیات سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شہداء ہم اور ہماری نسلوں کے لئے لازوال نمونہ ہیں،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:رہبر معظم نے ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء و جانثاران کے موقع پر اپنے …