بدھ , 24 اپریل 2024

چین : پاکستان کیلئے 4 جدید ترین جنگی بحری جہازوں کی تیاری شروع

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستان کے لیے چار جدید ترین جنگی بحری جہازوں کی تیاری شروع کر دی، جو گائیڈڈ میزائیل سسٹم سے لیس ہوگا۔ دو طرفہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا جہاز تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

چین کا پاکستان سے دوستی نبھانے کے لیے ایک اور بڑا اقدام، بیجنگ نے چار جدید ترین جنگی بحری جہازوں کی تیاری شروع کر دی۔ چینی میڈیا کے مطابق جنگی بحری جہاز گائیڈڈ میزائیل سسٹم سے لیس ہوگا جس میں ریڈار سے لے کر میزائل تک تمام سسٹم چینی ساختہ ہوگا۔

دو طرفہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا جہاز تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ تیاری کے بعد اس جہاز کو پاکستان نیوی کا سب سے بڑا بحری جہاز ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …