بدھ , 6 دسمبر 2023

امت واحدہ پاکستان کے وفد کی ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر شیخ الاسلام سے ملاقات

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سابق وزیر خارجہ اور دمشق میں سابق سفیر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر شیخ الاسلام سے امت واحدہ پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں علمی ،فکری اور سیاسی موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر شیخ الاسلام نے پاک ایران تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پاک ایران تعلقات وقت کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امت واحدہ پاکستان کا وفد علامہ محمد امین شہیدی اورچیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز صاحب کی سربراہی میں ان دنوں ایران کے دورے پر ہے جن میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور دانشور حضرات شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …