بدھ , 27 ستمبر 2023
تازہ ترین

امتِ واحدہ پاکستان کے وفد کی معروف ایرانی قانون دان ڈاکٹر امینی سے نشست

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے معروف قانون دان اور تہران بار کے صدر ڈاکٹر امینی سے امتِ واحدہ پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اراکینِ وفد کو ایران میں رائج عدالتی نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں درج ذیل امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر امت واحدہ پاکستان کے شرکاء کو ایران میں انقلابِ اسلامی سے قبل اور بعد کے عدالتی نظام کا مقائسہ اور اس نظام میں لائی گئی تبدیلیوں کے ثمرات، اسلامی نظام میں ججز کے انتخاب کا طریقہ اور ان کے اختیارات کا دائرہ کار، آیا ججز کے فیصلوں کی قانون سے مطابقت ضروری ہے یا ججز کی رائے قانون کے خلاف بھی ہو تو کافی ہے؟ ایران میں جرائم کا تناسب اور ان کی روک تھام کے لئے وضع کردہ قوانین اور عدالتوں میں کیسز کے فیصلوں کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ اوسط مدت کیا ہے۔ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، یہ نشست ایک لحاظ سے بہت مفید رہی کیونکہ اس میں شرکاء وفد کو ایران کے مروجہ عدالتی نظام کے بارے میں تفصیل سے جاننے کا موقع ملا۔

یاد رہے ان دنوں امتِ واحدہ پاکستان کا ایک اعلی وفد علامہ امین شہیدی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین قبلہ ایاز صاحب کی سرکردگی میں ایران کے مطالعاتی دورے میں مصروف ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہردیپ سنگھ قتل : کینیڈا، امریکہ سمیت مغربی ممالک میں سکھ برادری کے احتجاجی مظاہرے جاری

اوٹاوا:سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے ردعمل میں کینیڈا، امریکہ اور مختلف مغربی ریاستوں …