پیر , 5 جون 2023

امریکی محکمہ دفاع کی چیف ترجمان عہدے سے مستعفی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی چیف ترجمان ڈینا وائٹ نے ادارے کے ملازمین کو ذاتی کاموں کے لیے استعمال کرنے کے الزامات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کی چیف ترجمان ڈینا وائٹ نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا، ڈینا وائٹ پر بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا تھا اور اطلاعات تھیں کہ انہوں نے پینٹا گون کے ملازمین کو سودا سلف لانے جیسے ذاتی کاموں کے لیے استعمال کیا ہے، پینٹا گون کی چیف ترجمان نے اپنے استعفے میں الزامات کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

امریکی میڈیا کے مطابق چیف ترجمان ڈینا وائٹ کا کہنا تھا کہ وہ دکھی دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہی ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ میں کام کا موقع دینے پر تشکر کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی دیکھیں

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چودھری رابطے میں ہیں: اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے …