منگل , 23 اپریل 2024

صدر عباس فلسطینی قوم کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے صدر محمود عباس کی طرف سے تحریک فتح کے یوم تاسیس پر غزہ میں جماعت کے خلاف کریک ڈائون کا الزام مسترد کر دیا ہے۔ حماس نے صدر عباس کے بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا صدر عباس فلسطینی قوم کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے۔ فلسطینی قوم کو ان کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے تاکہ صدر عباس کی آمریت کو ختم کیا جاسکے۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ محمود عباس نے حماس کو جاسوس قرار دیا ہے۔ ان کا بیان انتہائی اشتعال انگیز اور ناقابل قبول ہے۔بیان میں فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ صدر عباس کی آمریت اور غرب ادن میں نہتے شہریوں پر ان کے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز صدر محمود عباس نے حماس پر الزام عاید کیا تھا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں تحریک فتح کے تاسیسی پروگرامات روکنے کی کوشش کی تھی۔ صدر عباس نے کہا کہ غزہ میں ہماری جماعت کی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے والی حماس جاسوس ہے۔

حماس نے اس بیان کے جواب میں کہا ہے کہ صدر عباس کے بیانات ان کی اپنی شکست خوردگی کی علامت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی نمائندگی کرنے والی شخصیت کو کسی ذمہ دار جماعت کے خلاف اس طرح کا لب ولہجہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ صدر عباس اپنے اقدامات اور قوم کی حمایت سے محروم اور مایوس ہیں۔ انہیں حماس کی عوامی مقبولیت ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں ہورہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …