ہفتہ , 30 ستمبر 2023

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کریں گے،عراق

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل در آمد کرنے کا پابند نہیں ہے۔عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں یکطرفہ ہیں اس لئے نہ ہی عالمی برادری اور اسی طرح عراق ان پابندیوں پر عمل درآمد کرنے کا پابند نہیں ہے۔

عراق کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کے مابین دینارمیں بھی تجارت کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت ایران اورعراق کے مابین تجارتی لین دین کی سطح 12ارب ڈالرہے۔

یہ بھی دیکھیں

نظام اسلامی کو دشمن کے مقابلے میں کبھی شکست نہیں ہوئی، جنرل فدوی

تہران:سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب …