جمعہ , 29 ستمبر 2023

پی ٹی وی کرپشن کیس: ڈاکٹر شاہد مسعود پر 10 جنوری کو فرد جرم عائدکی جائے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت تمام ملزمان پر دس جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا تاہم شریک ملزمان میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

ایف آئی اے کی جانب سے شاہد مسعود اور شریک ملزمان کیخلاف چالان پیش کیا گیا۔ عدالت نے شریک ملزمان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے دس جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔

یہ بھی دیکھیں

جلد کراچی سے گوادر تک فیری سروس چلانے کا فیصلہ

کراچی: ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد کا کہنا ہے کہ بہت جلد کراچی …